سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے کہنہ مشق آرٹسٹ بدر الجبیل اپنی منفرد پینٹنگز کی بہ دولت دیگر آرٹسٹوں میں ممتاز مقام رکھتے ہیں۔ ان کا تعلق'الضبابیہ اسکول آف آرٹ' سے ہے۔ انہوں نے اس اسکول تک پہنچنے سے قبل کئی دوسرے آرٹ کے اداروں اور اسکولوں سے تعلیم حاصل کی۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے الجبیل نے کہا کہ آرٹ اس کا بچپن کا شوق ہے اور اس نے 14 سال کی عمر میں الریاض میں 1407ھ کو 'آرٹ ٹریننگ اسکول' میں داخلہ کیا۔ وہاں اس نے کئی پینٹنگز پیش کیں۔ اس طرح اس نے تجریدی آرٹ تک تین مراحل طے کیے۔ تجریدی آرٹ تک پہنچنے سے قبل اس نے'حقیقت' پرمبنی واقعات کی ڈرائنگ اور اس کے بعد تاثیری اسکول سے ٹریننگ لی۔
ایک سوال کے جواب میں الجبیل نے بتایا کہ میں نے خود سے ایک ذاتی آرٹ اسکول قائم کررکھا ہے اور اس اسکول کا نام ' الضبابیہ' رکھا ہے۔ ہمارا مقصد اپنی ثقافت، معالم اور اپنی تہذیب کو بیرونی دنیا تک پہنچانا ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ میں سعودی عرب کے شہروں کو فن پاروں کی شکل میں پیش کرنے کو بہت زیادہ پسند کرتا ہوں اور مجھے شاہرائیں، سڑکوں پر لگی روشنیاں اور ٹریفگ سگنل بہت بھلے لگتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں آرٹسٹ الجبیل نے کہا کہ ایک سعودی شہری ہونے کے ناطے مجھے فخر ہے کہ ہمارے ریاستی ادارے آرٹ کے قدر دان ہیں۔ آرٹسٹوں اور تخلیق کاروں کی نہ صرف قدر کی جاتی ہے بلکہ ان کی حوصلہ افزائی اور ہرممکن مدد کی جاتی ہے۔ یہ سب کچھ ویژن 2030 کے اہداف کا حصہ ہے۔
-
سعودی عرب: العُلا روئل کمیشن نے جنگلی جانوروں کا تیسرا مجموعہ چھوڑ دیا
سعودی عرب میں 'رائل کمیشن فار العُلا' نے اتوار کے روز جنگلی جانوروں کے تیسرے مجموعے کو الحجر شہر کے اندر ان کے قدرتی ماحول میں چھوڑ دیا۔ یہ مملکت کا ... مشرق وسطی -
سعودی عرب میں 'آرامکو' کی تیل تنصیبات پر بیلسٹک میزائل حملہ ناکام بنا دیا گیا
یمن میں سرگرم ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے گذشتہ روز مشرقی سعودی عرب کے علاقے الظہران میں راس تنورہ اور ایک گنجان آباد کالونی میں قائم تیل کی ... مشرق وسطی -
سعودی عرب کے خلاف استعمال ہونے والے میزائلوں پر ایرانی 'فنگر پرنٹس' ہیں: امریکی سینیٹر
سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے کیے گئے میزائل حملے پر رد عمل میں امیرکی ریپبلکن سینیٹر بل ہیگرتی نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ... بين الاقوامى