شامی صدربشارالاسد اور ان کی اہلیہ اسماء کا کووِڈ-19 کا ٹیسٹ مثبت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

شامی صدر بشارالاسد اور ان کی اہلیہ اسماء دونوں کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں اور ان کا کووِڈ-19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

شامی صدر کے دفتر نے سوموار کو ایک بیان میں کہا ہے کہ دونوں میں کرونا وائرس کی معمولی علامات ظاہر ہوئی ہیں اور ان کی مجموعی صحت بہتر ہے۔

بیان کے مطابق شامی صدر اور ان کی اہلیہ اب گھر میں تنہائی میں رہیں گے اور وہیں سے اپنے امور نمٹائیں گے۔اسماء الاسد 2019ء میں چھاتی کے کینسر کا شکار ہوگئی تھیں مگر اب وہ صحت مند ہیں۔

شام میں وسط فروری کے بعد کروناوائرس کے کیسوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔شامی وزارتِ صحت نے ایک ہفتہ قبل کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں محاذِاوّل پرکام کرنے والے ورکروں کو ویکسین لگانے کا آغاز کیا تھا مگر اس کے باوجود ملک میں کیسوں میں اضافہ جاری ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں