سعودی لڑاکا طیاروں اور امریکی بمبار بی 52 کی مشترکہ مشقیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ سعودی اور امریکی فضائی دستوں نے خصوصی مشقیں کی ہیں جن میں سعودی عرب کے ایف 15 ایس اے لڑاکا طیاروں اور امریکی فضائیہ کے بی 52 سٹراٹیجک بمبار شریک ہوئے۔

سعودی وزارت دفاع نے بیان میں کہا کہ سعودی امریکی فضائی مشقوں سے فضائی آپریشن اور فضائی سرحدوں کو کنٹرول کرنے کی صلاحیتیں اجاگر ہوئی ہیں۔

یہ اس بات کی بھی علامت ہے کہ خطے کے امن و استحکام کے تحفظ کے سلسلے میں سعودی اور امریکی فضائی افواج مسلسل ایک دوسرے سے تعاون کررہی ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے اس سے قبل بیان میں کہا تھا کہ بی 52 ساخت کے دو بمبار طیاروں نے مشرق وسطی کے علاقے میں طویل پرواز کی ہے اس کا مقصد خطے کے اتحادیوں کو اطمینان دلانے اور ایران کو سبق سکھانے کا پیغام دینا تھا۔

Joint exercises between the Saudi fighters and the two American B-52 bombers

امریکی بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ بی 52 کے ہمراہ سعودی عرب، قطر اور مشرق وسطی کے دیگر ملکوں کے لڑاکا طیارے بھی تھے۔

سال رواں کے شروع سے بی 52 طیاروں کی یہ چوتھی طویل مہم تھیالبتہ جنوری کے اواخر سے یہ پہلی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں