.

سوڈانی وزیر اعظم آج سعودی عرب کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سوڈان کے وزیر اعظم عبداللہ حمدوک آج منگل کے روز سعودی عرب کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔ دورے میں وہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز اور متعدد سعودی ذمے داران سے ملاقات کریں گے۔

اس دورے میں حمدوک کے ہمراہ سوڈان کے کابینہ کے امور کے وزیر کے علاوہ وزیر خارجہ، وزیر مالیات، وزیر زراعت و جنگلات، وزیر سرمایہ کاری و بین الاقوامی تعاون، جنرل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر اور سوڈان کے مرکزی بینک کے گورنر بھی ہیں۔

سوڈانی کابینہ کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ یہ سرکاری دورہ دونوں برادر ملکوں کے بیچ تاریخی تعلقات کی اہمیت کا اظہار ہے۔ دورے کا مقصد مشترکہ دل چسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال اور ان کو مضبوط بنانے کے لیے رابطہ کاری ہے تا کہ دونوں برادر ملکوں کے لیے رفاہ عامہ اور امن و استحکام کے پہلو سے کام آ سکیں۔