مصر : بچی کو ہراساں کرنے کی وڈیو ، عوامی حلقوں میں شدید غم و غصہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصر میں گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران میں سوشل میڈیا پر پھیل جانے والے وڈیو کلپوں نے عوامی حلقوں میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔ ساتھ ہی سیکورٹی اداروں نے واقعے میں ملوث شخص کی گرفتار کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وڈیو میں ایک عمارت کے داخلی راستے پر ایک شخص کو ایک چھوٹی بچی کو ہراساں کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ جائے مقام پر نصب سیکورٹی کیمروں نے اس منظر کو محفوظ کر لیا۔ اسی طرح پڑوس کے افراد اور ملزم کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی جس کے بعد ملزم وہاں سے فرار ہو گیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے وسیع پیمانے پر اس وڈیو کو وائرل کر دیا۔ اس کے نتیجے میں عوامی حلقے چراغ پا ہو گئے اور ہزاروں افراد نے وزارت داخلہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملزم کو پکڑنے کے لیے جلد حرکت میں آئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں