پینٹاگان کا سعودی عرب کی مدد کا پابند رہنے کا اعادہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

پینٹاگان نے ایک بار پھر امریکا کا یہ موقف دہرایا ہے کہ وہ حوثی ملیشیا کے حملوں کے خلاف سعودی عرب کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

پینٹاگان کے ترجمان جون کیربی نے منگل کی شام ایک پریس کانفرنس میں باور کرایا کہ امریکا ،،، مملکت سعودی عرب کی اپنی اراضی کے تحفظ کے سلسلے میں کسی بھی نوعیت کے حملوں کے خلاف مدد کا پابند ہے۔

Advertisement

ترجمان نے زور دیا کہ واشنگٹن اس حوالے سے پاسداری کو سنجیدگی سے لیتا ہے۔

امریکی وزارت دفاع گذشتہ ہفتے یہ باور کرا چکی ہے کہ تزویراتی شراکت دار کے طور پر سعودی عرب کی سپورٹ کی پابندی کی جائے گی۔ ساتھ ہی یہ کہ امریکا اور سعودی عرب کے عسکری تعلقات میں پیش رفت دیکھی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ واشنگٹن نے سعودی عرب میں شہریوں پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کی تھی۔ رواں ماہ کے اوائل میں امریکی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ "حوثیوں کے حملے نہ صرف شہریوں کے لیے بلکہ یمن کی سلامتی اور استحکام کے لیے بھی خطرہ بن رہے ہیں"۔

مقبول خبریں اہم خبریں