یمن میں آئینی حکومت کے دفاع کے لیے سرگرم عرب فوجی اتحاد کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ عرب اتحاد یمنی فوج کی مدد جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حوثی ملیشیا کی طرف سے مسلط کی گئی جنگ کے خلاف یمنی فوج کی مدد جاری رکھی جائے گی۔
یمن کے جنگ زدہ علاقے مآرب کے دورے کے موقعے پر ایک بیان میں ترکی المالکی نے کہا کہ مآرب گورنری میں اب زندگی معمول کی طرف لوٹ رہی ہے۔
المتحدث باسم تحالف دعم الشرعية العميد تركي المالكي من مأرب: مستمرون بدعم الجيش اليمني في معركة مأرب#العربية pic.twitter.com/rGWVipiPvS
— ا لـ ـعـ ـر بـ ـيـ ـة (@AlArabiya) March 9, 2021
میڈیا کے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مآرب حوثی ملیشیا کا قبرستان ثابت ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ حوثی ملیشیا کو مارب میں جنگ کے لیے بھیجے گئے جنگجوئوں کی زندگی کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔
بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے کہا کہ 'فیصلہ کن طوفان' آپریشن کا مقصد یمنی عوام کا تحفظ یقینی بنانا اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ یمنی حکومت کی حمایت اور اس کی رٹ قائم کرنے میں اس کی مدد کرنا ہے۔

ادھر یمنی فوج نے گذشتہ روز مآرب میں ہونے والی لڑائی میں کئی اہم مقامات حوثی ملیشیا کے قبضے سے آزاد کرا لیے۔ ان کارروائیوں میں حوثی ملیشیا کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
یمنی فوج نے عرب اتحادی فوج اور مزاحمت کاروں کی مدد سے شمال مغربی مارب میں حوثی ملیشیا کے خلاف اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ اس لڑائی میں حوثی باغیوں کو بھاری جانی نقصان پہنچایا گیا ہے۔
-
سعودی عرب پر یمن سے حوثی ملیشیا کے حملوں میں شدت پرامریکا ’’مشوش‘‘
وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے سعودی عرب پر یمن سے حوثی شیعہ ملیشیا کے بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون حملوں کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ امریکا کو ان حملوں میں شدت ... بين الاقوامى -
تُرکی: اپوزیشن کے مطالبے پر پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس، سعودی بائیکاٹ کے نتائج پر بحث
ترکی میں اپوزیشن جماعتوں کی دعوت پرکل ہفتے کے روز پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ترک حکومت کی جانب سے سعودی عرب کی مصنوعات کے بائیکاٹ ... بين الاقوامى -
عرب اتحاد نے صرف پانچ گھنٹے میں یمنی حوثیوں کے 10 ڈرون مار گرائے!
عرب اتحاد نے ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے اتوار کو صرف پانچ گھنٹے میں بارود سے لدے دس ڈرون تباہ کردیے ہیں۔حوثی ملیشیا نے یہ ڈرون سعودی عرب کے ... بين الاقوامى