یورپی یونین نےیمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب میں شہری حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
یورپی یونین میں خارجہ پالیسی اور سلامتی کے ترجمان پیٹر اسٹانو نے منگل کو العربیہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم حوثی ملیشیا کی طرف سے سعودی عرب میں شہری آبادی پر حملوں کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین یمن میں جنگ بندی کا حامی ہے اور ہم یمن کے تنازع کا سیاسی حل دیکھنا چاہتے ہیں۔
مسٹر اسٹانو نے یمن کی تمام جماعتوں سے بھی سیاسی حل تک پہنچنے کا مطالبہ کیا۔
یہ قابل ذکر ہے کہ حوثی ملیشیا نے گذشتہ کچھ دنوں سے سعودی عرب کے شہریوں اور معاشی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے حملے تیز کر دیے ہیں۔
حوثیوں کی طرف سے سعودی عرب پر کیے جانے والے بیلسٹک اور میزائل حملوں کی شدید مذمت کی جا رہی ہے۔ یمن میں آئینی حکومت کے حامی عرب فوجی اتحاد نے بتایا ہے کہ اتحادی فوج نے سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے 540 ڈرون بمبار طیارے اور 350 بیلسٹک مزائل تباہ کیے۔
-
عرب اتحاد نے خمیس مشیط پر حوثیوں کا ڈرون حملہ ناکام بنا دیا
سعودی عرب کی زیر قیادت عرب اتحاد نے کہا ہے کہ ’مملکت کے جنوب میں خمیس مشیط کی طرف داغے جانے والے ڈرون کو مار گرایا ہے۔ عرب اتحاد کے ترجمان ... مشرق وسطی -
عرب اتحاد نے صرف پانچ گھنٹے میں یمنی حوثیوں کے 10 ڈرون مار گرائے!
عرب اتحاد نے ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے اتوار کو صرف پانچ گھنٹے میں بارود سے لدے دس ڈرون تباہ کردیے ہیں۔حوثی ملیشیا نے یہ ڈرون سعودی عرب کے ... بين الاقوامى -
عرب اتحاد نے بمبار ڈرون داغے جانے سے قبل ہی تباہ کر دیا: ویڈیو جاری
یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے سرگرم عرب عسکری اتحاد نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس دکھایا گیا ہے کہ یمن سے سعودی عرب کی سرزمین پر داغے جانے سے قبل ... مشرق وسطی