سعودی عرب اور یونان کی مسلح افواج کی مشترکہ مشقوں کےلیے دونوں ممالک کی فضائیہ نےشمالی سیکٹر کے شاہ فیصل ایئر بیس پر اپنی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ یہ مشقیں رواں ماہ دوست ملک جمہوریہ یونان کی افواج کے ساتھ انجام دی جائیں گی۔
سعودی عرب کی شاہی فضائیہ کے ڈپٹی کمانڈر میجر جنرل طلال الغامدی فضائیہ کی جنگی مشقوں میں تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بتایا کہ رائل ایئر فورس میں متعدد لڑاکا طیارے جن میںF-15C شامل ہوں گے ان مشقوں میں حصہ لیں گے۔اس کے علاوہ مشقوں میں تکنیکی عملے اور معاون عملے کی بھی تربیت کی جائے گی۔


ایئر فورس کے ڈپٹی کمانڈر نے مشقوں کی تیاریوں ،افرادی قوت اور دیگر امور سے متعلق بریفنگ لی۔
انہوں نے مشقوں میں حصہ لینے والے سپاہیوں اور افسروںسے ملاقات کی اور انہیں مشقوں میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے اور اپنی عسکری مہارتوں میں اضافے پر زور دیا۔


مشقوں میں شامل ہونے والے فضائیہ گروپ کے کمانڈر کرنل پائلٹ عبدالرحمٰن بن سعید الشہری نے فضائی عملے کے شرکا کی مہارت کو بہتر بنانے کے لیے اس طرح کی مشقوں میں شرکت کی اہمیت پر زور دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی مشقوں سے تکنیکی اور فضائیہ کے معاون عملے کی مہارتوں میں اضافہ ہوتا ہے اور ان کی دفاع وطن کی صلاحیت کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔
-
عالمی برادری حوثیوں کے حملوں کا جواب دے: سعودی وزیرخارجہ
سعودی عرب اپنی تیل تنصیبات کے تحفظ اورسدِّجارحیت کے لیےاقدامات کرے گا بين الاقوامى -
پینٹاگان کا سعودی عرب کی مدد کا پابند رہنے کا اعادہ
پینٹاگان نے ایک بار پھر امریکا کا یہ موقف دہرایا ہے کہ وہ حوثی ملیشیا کے حملوں کے خلاف سعودی عرب کی مکمل حمایت کرتا ہے۔پینٹاگان کے ترجمان جون کیربی نے ... مشرق وسطی -
ایرانی سرگرمیاں عالمی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں: سعودی عرب
سعودی عرب کی کابینہ نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرصدارت اجلاس میں ایران کی سرگرمیوں کو عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیا۔ شاہ ... مشرق وسطی