سعودی وزارت ثقافت کی لٹریچر ،پبلشنگ اینڈ ٹرانسلیشن اتھارٹی نے آج اعلان کیا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے لیے احتیاطی تدابیر کی بناء پر الریاض بین الاقوامی کتاب میلے کی تاریخ اپریل کے بجائے اگلے اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
پبلشنگ اتھارٹی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ وہ پہلی بار کسی نئی شناخت کے ساتھ کتاب میلے کے انعقاد کی کوشش کر رہے ہیں جس کا مقصد عرب دنیا میں ایک ممتاز ثقافتی منزل کی حیثیت سے اپنے مقام کو مستحکم کرنے کی کوشش کرنا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کتاب میلے کا انعقاد ملتوی کرنے کا مقصد شہریوں کی صحت کے حوالے سے وزارت صحت کی طرف سے وضع کردہ شرایط پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔
سعودی عرب کے وزیر وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبد اللہ بن فرحان نے کتاب میلے کو ملتوی کرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس بار عالمی کتاب میلے کو ایک نئے انداز میں پیش کیا جائے گا۔
-
دبئی میں دنیا کا سب سے بڑا کتاب میلہ،30 لاکھ کتب کی نمائش
متحدہ عرب امارات کا سیاحتی اور تجارتی مرکز ان دنوں دنیا کے سب سے بڑےعلمی ذخیرے کی وجہ سے بھی دنیا کی توجہ کا مرکز ہے۔ دبئی میں منعقدہ کتاب میلے میں 30 ... ایڈیٹر کی پسند -
کرونا کا عفریت ... لندن میں معروف کتب میلہ منسوخ
کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خوف سے لندن میں دس مارچ سے شروع ہونے والے کتب میلے کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ اس مقبول کتب میلے کا انعقاد منسوخ کر دیا ہے۔ ایونٹ ... بين الاقوامى