دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کے لیے قائم بین الاقوامی عسکری اتحاد نے عراقی فوج کو فضائی مدد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
بین الاقوامی اتحاد کے ترجمان کرنل وین ماروٹو نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراقی فوج کی مدد ضروری ہے اور ہم اس کے لیے تیار ہیں۔
عراقی نیوز ایجنسی کے مطابق انہوں نے کہا کہ عراقی فورسز فضائی حملوں کی مدد کے بغیر داعش کے باقیات کو ختم کرنے میں ناکام ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ یہاں عراقی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے آئے ہیں۔

داعشی جلاد کی گرفتاری
کچھ دن قبل عراقی انٹیلی جنس سروس نے الدورہ کے علاقے میں انٹیلی جنس کارروائی کے دوران بغداد کے جنوب میں داعش کے جلاد کو گرفتار کیا تھا جو تنظیم میں قیدیوں کو پھانسی دینے کا ذمہ دار تھا۔
ایجنسی کے ایک بیان میں گذشتہ اتوار کو کہا گیا تھا کہ دہشت گرد عاشور النعیمی ، جسے عاشور الذباح کے نام سے جانا جاتا ہے، کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ شدت پسند صوبہ فلوجہ اور یرموک ڈویژن میں پھانسی کے سیل کا انچارج اور شہریوں اور سیکیورٹی فورسز پر کے خلاف دہشت گردی کے درجنوں جرائم میں ملوث تھا۔
عراقی فوج اور جنرل انٹیلی جنس سروس اپنے زیر انتظام علاقوں میں داعش کی باقیات کا تعاقب جاری رکھے ہوئے ہے۔ کرکوک، دیالی اور نینویٰ سے دہشت گردی اور داعش سے تعلق کے شبے میں 63 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
-
امریکا عراق میں اتحادی فورسز پر راکٹ حملے کے ردعمل میں ضروری اقدام کرے گا:وزیر دفاع
ایران کو خود اپنا نتیجہ اخذ کرنا ہوگا کہ امریکا کو کب اور کہاں کارروائی کرنی چاہیے بين الاقوامى -
عراق میں عین الاسد فوجی اڈے پر میزائل حملوں میں حزب اللہ کا ہاتھ ہوسکتا ہے: امریکی حکام
چند روز پیشتر عراق کے صوبہ الانبار میں قائم عین الاسد فوجی اڈے پر 10 میزائل حملوں کی تحقیقات جاری ہیں۔ دوسری طرف امریکی حکام نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ... مشرق وسطی -
عراق: بغداد میں امریکی سفارت خانے پر ایک اور راکٹ حملہ
عراق کے دارالحکومت بغداد میں انتہائی سکیورٹی والے علاقے گرین زون میں واقع امریکی سفارت خانے پرسوموار کو ایک اور راکٹ حملہ کیا گیا ہے۔ عراق کے سکیورٹی ... مشرق وسطی