.

امریکا اور سعودی عرب کی بری افواج کی مشقیں 'فالکن کلاز 3' آئندہ ہفتے ہوں گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب اور امریکا کی بری فواج کی مشترکہ مشقیں 'فالکن کلاز 3' آئندہ ہفتے ہوں گی۔ سعودی عرب کی شاہی بری افواج ، سعودی لینڈ فورس اور امریکی بری فوج کے مابین مشترکہ مشق (فالکن پنجز 3) کے آغاز کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ یہ مشقیں اگلے ہفتے شمال مغربی خطے میں شروع ہوں گی۔

یہ مشقیں دونوں دوست ممالک کے مابین مشترکہ مشقوں کی توسیع کے طور پر سامنے آئی ہے جس کا مقصد عسکری میدان میں ہم آہنگی کو بڑھانا اور دونوں ممالک کی مسلح افواج کے مابین مشترکہ فوجی تعاون ، تجربات اورعسکری تصورات کا تبادلہ کرنا اور علاقائی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے جنگی تیاری بڑھانا ہے۔