سعودی عرب میں وزیر حج اور شہری ہوابازی کے سربراہ سمیت اہم عہدیدار تبدیل: شاہی فرمان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے وزیر حج وعمرہ محمد صالح بنتن کو ان کے عہدے سے سبکدوش کرتے ہوئے عصام بن سعد بن سعید کو نیا وزیر حج وعمرہ مقرر کیا ہے۔

وہ نئی وزارت کی ذمہ داری کے ساتھ وزیر مملکت کی فرائض بھی سرانجام دیتے رہیں گے۔

عصام بن سعد بن سعید

عصام بن سعد بن سعيد
عصام بن سعد بن سعيد

شاہی فرمان کے مطابق سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے شہری ہوابازی کے سربراہ عبدالھادی بن احمد بن عبدالوھاب المنصوری کو ان کے عہدے ہٹا کر ان کی جگہ عبدالعزیز بن عبداللہ بن عبدالعزیز الدعیلج کو شہری ہوابازی کا نیا سربراہ مقرر کیا ہے۔ ان کا عہدہ وزیر کے مساوی ہو گا۔

عبدالعزیز بن عبداللہ بن عبدالعزیز الدعیلج

عبدالعزيز بن عبدالله بن عبدالعزيز الدعيلج
عبدالعزيز بن عبدالله بن عبدالعزيز الدعيلج

ایک الگ شاہی فرمان کے تحت انتظامی سپریم کورٹ کے سربراہ عزت مآب الشیخ ابراھیم بن سلیمان بن عبداللہ الرشید کو ان کو عہدے سے سبکدوش کر کے ان کی جگہ عزت مآب الشیخ علی بن سلیمان بن علی السعوی کو عدالت کا نیا سربراہ مقرر کیا ہے۔ ان کا عہدہ بھی وزیر کے مساوی ہو گا۔

ادھر شاہی فرمان کے تحت انجینیر ماھر بن عبدالرحمن بن ابراھیم القاسم کو محمد بن بن طویلع بن سعد السلمی کی جگہ ’’سول سروس‘‘ کے لیے انسانی وسائل اور سماجی ترقی کا نائب وزیر مقرر کیا ہے۔

ماھر بن عبدالرحمن بن ابراھیم القاسم

ماهر بن عبدالرحمن القاسم
ماهر بن عبدالرحمن القاسم

ڈاکٹر سمیر بن عبدالعزیز بن محمد الطیب کو وزارتی کونسل کے جنرل سیکرٹریٹ میں مشیر مقرر کیا گیا ہے۔ شاہ سلمان نے ایک فرمان کے ذریعے عبدالعزیز بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز العریفی کو معاون وزیر ٹرانسپورٹ مقرر کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں