سعودی عرب میں ایک دن میں ایک لاکھ 30 ہزار افراد کو کرونا ویکسین لگانے کا ریکارڈ
سعودی عرب کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ مملکت میں شہریوں کو کرونا ویکسین لگوائے جانے کا عمل جاری ہے۔ ملک میں ویکسین لگانے کا عمل کے بعد سے پہلی بار ایک دن میں ایک لاکھ 30 ہزار افراد کو ویکسین لگوائی گئی ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ایک دن میں سوا لاکھ سے زاید افراد کو کرونا ویکسین کی فراہمی مملکت میں وبا پر قابو پانے کے اقدامات کی کامیابی اور ویکسین کی فراہمی کی تیاریوں اور مکمل انتظامات کا ثبوت ہے۔

سعودی وزارت صحت نے کرونا ویکسین کے مراکز کا ایک جال بچھا دیا ہے۔ اب تک 500 مراکز قائم کیے جا چکے ہیں جہاں پر شہریوں کی بڑی تعداد ویکسین لگوانے کے لیے پہنچ رہی ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ آئندہ 14 دن کے لیے ویکسین لگوانے والے شہریوں کی 80 فی صد تعداد کی رجسٹریشن کی گئی ہے۔ کرونا ویکسین لگوانے کے لیے وزارت صحت نے شہریوں کو 'صحتی' کی اپیلیکیشن کے ذریعے رجسٹریشن کرانے کی آسان سہولت فراہم کی ہے۔ اس ایپ کے ذریعے شہریوں اور غیرملکی افراد کو قریب تریب ویکسین سینٹر کے بارے میں بھی معلومات مل جاتی ہیں۔
-
سعودی عرب میں دی جانے والی کرونا ویکسین ہراعتبار سے محفوظ ہے: وزیر صحت
سعودی عرب کے وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ مملکت میں شہریوں کو کرونا سے بچائو کے لیے لگائی جانے والی ویکسین کی تمام اقسام کسی منفی اثر اور ... مشرق وسطی -
سعودی عرب:کووِڈ-19 کی ویکسین لگوانے والوں کی تعداد 17لاکھ سے متجاوز
سعودی عرب میں اب تک 17 لاکھ سے زیادہ افراد کو کووِڈ-19 کی ویکسین کے انجیکشن لگائے جاچکے ہیں۔سعودی وزارتِ صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمدالعبدالعالی نے جمعرات ... بين الاقوامى -
سعودی عرب میں 10 لاکھ سے زیادہ افراد کوکووِڈ-19 کی ویکسین لگائی جاچکی:وزارتِ صحت
سعودی عرب میں اب تک 10 لاکھ سے زیادہ افراد کو کووِڈ-19 کی ویکسین کے انجیکشن لگائے جاچکے ہیں۔ سعودی وزارتِ صحت کے مطابق ملک بھر میں ویکسین لگانے کے لیے ... بين الاقوامى