.

سعودی عرب میں ایک لاکھ 69 ہزار تعمیراتی پرمٹ جاری، القصیم سر فہرست

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی وزارت ہاؤسنگ و دیہی امور نے بتایا ہے کہ سال 2019ء سے رواں سال کی پہلی سہ ماہی تک 169405 تعمیراتی پرمٹ جاری کیے گئے۔ یہ تعمیراتی پرمٹ مملکت میں ہاؤسنگ، تجارتی، حکومتی اور فلاحی تعمیراتی منصوبوں کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔

وزارت ہاؤسنگ و دیہی امور کی طرف سے 'العربیہ ڈاٹ نیٹ' کوبتایا کہ تعمیراتی منصوبوں کے لیے سب سے زیادہ پرمٹ القصیم کے علاقے میں جاری کیے گئے۔ القصیم میں تعمیراتی پرمٹس کی تعداد 27 ہزار 483 ہے۔ اس کے بعد عسیر کے لیے 25 ہزار 790، مشرقی گورنری میں تعمیراتی منصوبوں کے لیے 15 ہزار 723 پرمٹ جاری کیے گئے ہیں۔

النياء والتشييد
النياء والتشييد

وزارت ہاؤسنگ کا کہنا ہےکہ حائل گورنری میں 7 ہزار 538، مغربی دمام کی بلدیہ کی طرف سے 6926، خمیس مشیط میں 6483 پرمٹ شامل ہیں۔ سال 2019ء میں مجموعی طور پر 59 ہزار 355 پرمٹ جاری کیے گئے۔ 2020ء میں 92 ہزار 699 اور رواں سال پہلے اڑھائی ماہ میں 17 ہزار 351 تعمیراتی پرمٹ جاری کیے گئے ہیں۔