نئے سعودی وزیر حج قانون میں پی ایچ ڈی کے ساتھ وسیع انتظامی تجربہ کے حامل ہیں
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے گذشتہ روز کئی شاہی فرامین جاری کیے۔ ایک شاہی فرمان کے تحت ڈاکٹر عصام بن سعید کو قائم مقام وزیر حج وعمرہ مقرر کیا گیا۔
حکم نامہ کے مطابق ڈاکٹر عصام بن سعد بن سعید وزیر مملکت و رکن کابینہ کا منصب بھی پاس رکھیں گے اور ان کے پاس قائم مقام وزیر حج وعمرہ کا چارج بھی ہو گا۔
یاد رہے ڈاکٹر عصام 11 مارچ 2015 سے 13 جولائی 2015 تک وزیرآباد کاری اور 3 اپریل 2016 سے 3 اکتوبر2017 تک وزیر شہری خدمات رہ چکے ہیں۔
مختصر سوانحی خاکہ
ڈاکٹر عصام نے کنگ سعود یونیورسٹی میں مینجمنٹ سائنس فیکلٹی سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ وہ قاہرہ یونیورسٹی کی فیکلٹی آف لا سے آئینی قانون میں ایم فل جبکہ قاہرہ ہی سے جنرل قانون میں پی ایچ ڈی کر چکے ہیں۔
ڈاکٹر عصام نے منسٹرز کونسل کے قانون کی تیاری میں حصہ لیا تھا۔ وہ قانون اور معیشت کے شعبے میں سپیشلسٹ ٹریننگ کورسز، سیمیناروں اور کانفرنسوں میں شرکت کرتے رہے ہیں۔
ڈاکٹر عصام منسٹرز کونسل کے ماتحت ماہرین بورڈ میں لا ریسرچر بھی تعینات رہے ہیں بعد ازاں منسٹرز کونسل ماہرین بورڈ کا قائم مقام سربراہ بنایا گیا اور پھر ماہرین بورڈ کا سربراہ مقرر کیا گیا۔
-
سعودی عرب میں دی جانے والی کرونا ویکسین ہراعتبار سے محفوظ ہے: وزیر صحت
سعودی عرب کے وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ مملکت میں شہریوں کو کرونا سے بچائو کے لیے لگائی جانے والی ویکسین کی تمام اقسام کسی منفی اثر اور ... مشرق وسطی -
سعودی عرب کی انسانی امداد متعدد ممالک میں بھوک کم کرنے کا سبب بنی: المعلمی
سعودی عرب نے باور کرایا ہے کہ مملکت کی جانب سے انسانی بنیادوں پر دی گئی امداد نے کئی ممالک میں بھوک اور غذائی قلت کے حوالے سے مصائب اور بحرانات میں ... مشرق وسطی