جمعہ کے روز جاری کردہ شاہی فرامین کے تحت انجینیر ماھر بن عبدالرحمن بن ابراھیم القاسم کو محمد بن بن طویلع بن سعد السلمی کی جگہ ’’سول سروس‘‘ کے لیے افرادی قوت اور سماجی بہبود کا نائب وزیر مقرر کیا گیا۔
پروفائل انجینیئر ماھر بن عبدالرحمن
نائب وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود انجینیئر ماہر بن عبدالرحمن القاسم اپریل 2019 سے سیکریٹری افرادی قوت و سماجی بہبود برائے عالمی امور کے عہدے پر فائز تھے۔
بین الاقوامی تنظیموں کی دستاویزات، دو طرفہ معاہدوں، مفاہمتی یادداشتوں، انٹرنیشنل میڈیا کی سرگرمیوں کا ریکارڈ تیار کر رہے تھے۔ محنت وسماجی بہبود ورابطہ جات سے تعلق رکھنے والی عالمی تنظیموں کے ساتھ تعلقات کے امور دیکھتے رہے۔ متعلقہ ملکوں کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کی ذمہ داری رہی ہے۔
ماہر القاسم 20 برس سے زیادہ عرصے سے متعدد شعبوں میں کلیدی عہدوں پر فائز رہے ہیں۔ سعودی اور انٹرنیشنل کمپنیوں مثلا آئی بی ایم، مائیکرو سافٹ اور الیکٹرانک ایڈوانس کمپنی میں کلیدی عہدوں پر کام کرتے رہے ہیں۔
کے ایف یو پی ایم میں سسٹم انجینیئرنگ سے بی ٹیک آنرز کیا ہے۔ وہ سوئٹزرلینڈ کے آئی ایم ڈی انسٹی ٹیوٹ سے ایگزیکٹیو لیڈر شپ پروگرام کیے ہوئے ہیں۔
ان دنوں افرادی قوت کے جامع حل تیار کرنے والی ہولڈنگ کمپنی کے چیئرمین تھے۔ متعدد سرکاری کمیٹیوں کے ممبر ہیں۔
-
نئے سعودی وزیر حج قانون میں پی ایچ ڈی کے ساتھ وسیع انتظامی تجربہ کے حامل ہیں
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے گذشتہ روز کئی شاہی فرامین جاری کیے۔ ایک شاہی فرمان کے تحت ڈاکٹر عصام بن سعید کو قائم مقام وزیر حج وعمرہ ... مشرق وسطی -
سعودی عرب میں وزیر حج اور شہری ہوابازی کے سربراہ سمیت اہم عہدیدار تبدیل: شاہی فرمان
سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے وزیر حج وعمرہ محمد صالح بنتن کو ان کے عہدے سے سبکدوش کرتے ہوئے عصام بن سعد بن سعید کو نیا وزیر حج وعمرہ مقرر ... مشرق وسطی -
سعودی عرب کا 17 مئی سے بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کا اعلان
سعودی عرب نے 17 مئی سے بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے پہلے حکومت کی جانب سے 31 مارچ کو تمام بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کا ... مشرق وسطی