.

شہری ہوابازی کے نئے سربراہ عبدالعزیز الدعیلج انڈسٹریل مینجمنٹ شعبہ کا نمایاں نام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شاہی فرمان پر تعینات کیے جانے والے محکمہ شہری ہوابازی کے سربراہ عبدالعزیز بن عبداللہ بن عبدالعزیز الدعیلج انڈسٹریل مینجمنٹ کے ماہر ہیں۔

انھوں نے کے ایف یو پی ایم سے انڈسٹریل مینجمنٹ میں گریجویشن مکمل کی۔

جون 2017 کو ایڈوانسڈ الیکٹرانک لمیٹڈ کمپنی (اے ایف سی) کمپنی کے چیئرمین مقرر ہوئے۔ بن لادن گروپ کی مجلس انتظامیہ کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دیں۔

طیبہ انویسٹمنٹ کی مجلس انتظامیہ اور ریاض بینک میں ایڈیٹنگ کمیٹی کے رکن رہے ہیں۔

تیس برس سے زیادہ عرصے سے ایگزیکٹیو مینجمنٹ کا تجربہ رکھتے ہیں۔ 1993 سے 2005 کے درمیان عدوان کیمیکل انڈسٹریز کمپنی کے ایگزیکٹیو چیئرمین رہے۔

عبدالعزیز الدعیلج اینڈ پارٹنرز انڈسٹریل کنسلٹینٹ کمپنی کے چیئرمین رہے۔ 1987 سے 1993 تک سابک کمپنی میں کلیدی عہدوں پر فائز رہے ہیں۔

2012 سے 2019 تک رافال کمپنی کے رکن اور 2014 سے 2017 کے دوران سعودی پبلشنگ کمپنی کے ایگزیکٹیو چیئرمین رہے۔

مشرق وسطی کیبلز کمپنی ’مسک‘ کے ایگزیکٹیو چیئرمین اورالاولی کمپنی کے چیئرمین بھی رہے ہیں۔