.

الاحسا کی 'الاصفر جھیل' قدرتی پناہ گاہ اور مہاجر پرندوں کا مسکن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی مشرقی گورنری الاحسا میں واقع 'زرد جھیل' کو ایک قدرتی سیاحتی مقام کا درجہ حاصل ہے۔ یہ علاقہ کئی حوالوں سے اہمیت کا حامل ہے۔ زرد جھیل کو موسم سرما میں یورپ، روس اور وسطی ایشیائی ممالک کے سرد موسم سے آئے مہاجر پرندوں کا مسکن بھی قرار دیا جاتا ہے۔

الاحسا کے جنوب علاقےکو مہاجر پرندوں کا 'روٹ' کہا جا ہے جو مشرقی سعودی عرب کی اس جھیل کے آس پاس اترتے ہیں۔ یہاں کا قدرتی ماحل، خوراک، 326 ملین مربع میٹر جھیل، اس کے اطراف ہرے بھرے جنگلات، صحرائی جڑی بوٹیاں اور دیگر قدرتی عوامل پرندوں کو اپنی طرف کھنچ لاتے ہیں۔ معتدل اور مناسب موسم بھی ان عوام میں سے ایک ہے۔ یہ پرندے سردیوں کا موسم یہاں گذارنے کے بعد اپنے وطن اصلی کو لوٹ جاتے ہیں۔

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی 'ایس پی اے' کے مطابق 'زرد جھیل' خلیج کے سب سے بڑے ریتلے ٹیلوں والے آبی شہر العمران کے مشرق میں واقع ہے۔ گذشتہ کئی سال سے اس جھیل کے پانی کو آب پاشی اور دیگر مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ سنہ 1972ء کو اس پانی کو استعمال میں لانے کے لیے ایک واٹر پلانٹ لگایاگیا۔ یہاں پر موسمی بارشیں اس جھیل کے پانی کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں۔ چونکہ یہ شہری آبادی اور صنعتی علاقوں سے کافی فاصلے پر واقع ہے۔ اس لیے اسے ایک 'قدرتی پناہ گاہ' کا درجہ حاصل ہے۔ اس جھیل کے اندر کئی اقسام کی مچھلیاں، اطراف میں پرندوں کا مسکن اور ہمہ نوع درخت اور پوے موجود ہیں۔ فروری 2019ء کو سعودی عرب کی وزارت ماحولیات ، پانی وزراعت کے اسے ایک قدرتی مقام قرار دینے کے لیے اہم قدم اٹھایا اور اس کے تحفظ اور اس میں موجود قدرتی حیات کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے گئے۔ اسے آلودگی سے بچانے کے اقدامات کے ذریعے جھیل کے پانی میں‌موجود مچھلیوں کو تحفظ فراہم کیا گیا۔ پانی اور ریت کے ملاپ پر مشتمل یہ جھیل سیاحوں کے لیے انتہائی پرکشش ہے۔

شاہ فیصل یونیورسٹی میں برڈ ریسرچ سنٹر کے ڈائریکٹر اور کالج آف ویٹرنری میڈیسن کے فیکلٹی ممبر ڈاکٹر محمد الرشید کے مطابق 'اصفر جھیل' اپنے مربوط نوعیت کے ماحول اور موسم کی بہ دولت پرندوں کے لئے ایک مناسب ٹھکانہ بن چکی ہے۔ یہاں پر سالانہ بڑی تعداد میں پرندے دوسرے ملکوں سے آتے ہیں اور کئی ماہ تک یہاں قیام کرتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اصفر یعنی زرد جھیل میں گذشتہ 10 سال کے دوران 100 سے زاید اقسام کے مقامی اور مہاجر پرندے قیام کرتے ہیں۔