ریاض : آوارہ کتوں نے ڈھائی سالہ بچی کو نوچ کر موت کی نیند سلا دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں آوارہ کتوں نے ڈھائی سالہ بچی پر حملہ کر کے اسے موت کی نیند سلا دیا۔ یہ واقعہ جمعے کے روز دارالحکومت ریاض کے جنوب مغرب میں واقع علاقے الواشلہ میں ایک ریسٹ ہاؤس کے نزدیک پیش آیا۔

جاں بحق ہونے والی بچی کے چچا عبداللہ العبد السلام نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو واقعے کی تفصیل سے آگاہ کیا۔ عبداللہ کے مطابق "بچی چند منٹوں کے لیے ریسٹ ہاؤس سے باہر چلی گئی۔ اس پر گھرانے کے تمام افراد اسے تلاش کرنے نکل پڑے۔ اس دوران بچی کی ماں یہ دیکھ کر حیران رہ گئی کہ اس کی بیٹی کے پاس 5 آوارہ کتے موجود ہیں اور وہ اس کے جسم کو نوچ رہے ہیں۔ بچی کے جسم سے خون بہہ رہا تھا اور وہ بری طرح چلّا رہی تھی۔ ماں نے مدد کے لیے آواز لگائی تو بقیہ تمام گھر والے وہاں آ گئے۔ اس پر تمام کتنے بچی کو خون میں لت پت چھوڑ کر بھاگ گئے۔ شام تقریبا 5:30 پر بچی کو پرنس عبدالرحمن الفیصل ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ ابتدائی علاج فراہم کرنے پر بتایا گیا کہ بچی کی حالت مستحکم ہے۔ تاہم رات 8:00 بجے یہ افسوس ناک خبر ملکی کہ بچی نے دم توڑ دیا۔ اس خبر نے ہم سب کو ہلا کر رکھ دیا"۔

Advertisement
سعودی عرب میں آوارہ کتوں نے ڈھائی سالہ بچی پر حملہ کر کے اسے موت کی نیند سلا دیا
سعودی عرب میں آوارہ کتوں نے ڈھائی سالہ بچی پر حملہ کر کے اسے موت کی نیند سلا دیا

عبداللہ نے بات چیت کے اختتام پر کہا کہ "ہم متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ علاقے میں آوارہ کتوں کا خاتمہ کریں تا کہ ہمارے بچے محفوظ رہیں۔ ہفتہ وار تعطیل کے موقع پر بڑی تعداد میں لوگ اپنے بچوں کے ساتھ اس علاقے میں وقت گزارنے آتے ہیں۔ ہم نے صبر کر لیا مگر اس حوالے سے بلدیہ کی ذمے داری کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں