سعودی عرب: منی لانڈرنگ میں ملوث مافیا کو28 سال قید،13 ملین ریال جرمانہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی ایک عدالت نے منی لانڈرنگ میں ملوث ایک مافیا کے زیر حراست عناصر کو 28 سال قید اور 13 ملین ریال جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔

سعودی عرب کے پبلک پراسیکیوٹر کے ایک ذمہ دار ذریعے نے بتایا کہ منی لانڈرنگ مافیا کے خلاف تحقیقات کے بعد انہیں ابتدائی سزا سنائی گئی ہے جس میں انہیں 28 سال قید اور 13 ملین ریال کی سزا کا حکم دیا گیا ہے۔

پراسیکیوٹر کے تفتیشی یونٹ کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات میں کہا گیا ہےاقتصادی جرائم کے تفتیشی محکمہ نے ایک ایسے مرد اور خاتون شہری کے معاملے میں تفتیش شروع کی ہے جس نے تجارتی ریکارڈ اور بینک اکاؤنٹ کھولے اور ماہانہ فیس کے عوض متعدد تارکین وطن کے ذریعے رقوم کی منتقلی کا غیرقانونی طریقہ اختیار کیا۔ ان تارکین وطن کے بنک اکاونٹ کا غیرقانونی استعمال کیا گیا اور ان کے ذریعے رقم بیرون ملک بھیجی گئی۔

ملزمان کو مجموعی طور پر 28 سال قید اور 13 ملینریال کی سزا سنائی گئی ہے اور ان کی 685 ملین ریال کی جائیداد اور اثاثے ضبط کیے گئے ہیں۔ کیس میں شامل غیرملکی ملزمان کوسزا پوری ہونے کے بعد ملک بدر کر دیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں