طائف: تجارتی مرکز میں لڑکیوں کو ہراساں کرنے کے الزام میں چار افراد گرفتار
مکہ معظمہ کی پولیس نے طائف گورنری میں ایک کاروباری مرکز میں دو لڑکیوں کو ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کرکے ان سے پوچھ تاچھ شروع کی ہے۔ چاروں ملزمان کو ایک ویڈیو میں لڑکیوں کو ہراساں کرتے دیکھا گیا تھا۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد پولیس نے اس پر کارروائی کی۔
مکہ معظمہ کی پولیس کے ترجمان نے بتایاکہ چار ملزمان کو لڑکیوں کو فحش اشارے کرتے اور حیا باختہ انداز میں لڑکیوں کو گھورتے دیکھا جاسکتا ہے۔
پولیس نے چاروں ملزمان کی شناخت کے بعد ان کی گرفتاری کے لیے ان کے گھروں پر چھاپے مارے۔ ان کی عمریں 20 اور 30 سال کے درمیان ہیں۔
-
مکہ مکرمہ : سعودی پولیس اور محکمہ صحت کی مشترکہ کارروائی ، غیرملکی اتائی گرفتار
مکہ معظمہ میں سعودی پولیس نے غیر قانونی طور پر ادویہ فروخت کرنے والے ایک غیرملکی اتائی کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔ مکہ معظمہ کے محکمہ صحت ... بين الاقوامى -
سعودی عرب : مسلح افراد کے ہاتھوں یرغمال پولیس اہلکار جاں بحق
سعودی عرب کے مشرقی علاقے القطیف میں مسلح افراد کے ایک کیفے پر حملے میں اغوا ہونے والا پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا ہے۔ نامعلوم نقاب پوش مسلح افراد نے ... بين الاقوامى -
سعودی عرب: دمام میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، 2 جاں بحق
سعودی عرب کے شہر دمام میں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پولیس ... مشرق وسطی