طلاق کے الفاظ دہرانے پر سعودی خاتون کا شوہر کے خلاف مقدمہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کے خلاف "طلاق" کے لفظ کی مسلسل تکرار پر مقدمہ دائر کیا۔ یہ مقدمہ بیوی اور اس کے خاندان کے دوسرے افراد کی طرف سے شوہر کو سمجھانے میں ناکامی کے بعد دائر کیا گیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق بیوی نے وضاحت کی کہ اس نے اپنے شوہر کو ہر معاملے میں طلاق کے لفظ کو دہرانے سے روکنے کی کوشش کی مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ اس کے بعد میں نےاپنے اہل خانہ سے بات کی۔انہوں نے بھی شوہر کو بار بار طلاق کے الفاظ دہرانے سے منع کیا۔ اہل خانہ کے سمجھانے پر وہ کہتا کہ یہ اس کی زندگی میں کھلی مداخلت ہے جسے وہ قبول نہیں کرتا۔

Advertisement

خاتون نے کہا کہ وہ نہیں جانتی ہے کہ اس لفظ کو دہرانے سے اس پر طلاق واقع ہوئی ہے یا نہیں۔ تاہم اس کا کہنا تھا کہ شوہر کی طرف سے تکرار کے ساتھ اس لفظ کے استعمال اور منع کرنے میں ناکامی پر اسے عدالت سے رجوع کرنا پڑا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں