.

مسجد حرام : انتظامی امور کو تیز تر بنانے کے لیے واٹس ایپ سروس کا آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مسجد حرام کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے حرم مکی میں خدمات سے متعلق تمام تر اطلاعات کی وصولی کے واسطے ایک واٹس ایپ نمبر جاری کیا ہے۔

برقی اطلاعات کے لیے واٹس ایپ سروس کا مقصد تمام تر قابل توجہ امور کی تیز تر وصولی اور ان کے حل کے واسطے فوری اقدامات کرنا ہے۔ ساتھ ہی زمینی ڈیجیٹل سروس پر مکمل کنٹرول ہے تا کہ مسجد حرام اور اس کی حدود کے اندر پیش کی جانے والی انتظامی خدمات اور کارروائیوں کو بہتر سے بہتر بنایا جا سکے۔

حرم مکی کا رخ کرنے والوں کے استفسارات اور دیگر اطلاعات کی وصولی ٹیلی فون نمبر (1966) کے علاوہ زمینی نگرانی کی اسکرینوں، وائرلیس مشینوں اور تربیت یافتہ انتظامی عملے کے ذریعے وصول کی جا رہی ہیں۔ بعد ازاں انہیں متعلقہ اداروں تک پہنچا دیا جاتا ہے تا کہ ان کے حل کو یقینی بنایا جا سکے۔