یمن میں سرکاری فوج حجہ صوبے میں حوثیوں کی عسکری کمک کی ترسیل کے راستے منقطع کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔
العربیہ کے نمائندے نے پیر کے روز بتایا کہ عرب اتحاد کے طیاروں نے حجہ میں حوثی ملیشیا کے ہتھیاروں اور میزائلوں کے گودام کو نشانہ بھی بنایا۔
اس سے قبل یمنی مسلح افواج کے میڈیا سینٹر نے گذشتہ روز ایک اعلان میں بتایا تھا کہ حجہ صوبے کے ضلع عبس میں حوثی ملیشیا کی ایک بکتر بند گاڑی تباہ کر دی گئی۔ واقعے میں گاڑی میں سوار پانچ جنگجو مارے گئے۔
علاوہ ازیں مذکورہ ضلع میں حوثیوں کے زیر کنٹرول متعدد ٹھکانوں کو آزاد کرا لینے کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔ علاقے میں معرکہ آرائی جاری ہے جس کے دوران یمنی فوج کی پیش قدمی اور حوثی باغیوں کا فرار سامنے آ رہا ہے۔
حجہ سے مارب تک حوثی ملیشیا کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیر جنرل عبدہ مجلی العربیہ ڈاٹ نیٹ کو ٹیلی فون کال پر بتایا کہ گذشتہ روز مارب میں حوثی ملیشیا کے درجنوں ارکان کو قیدی بنا لیا گیا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ مارب صوبے میں حوثیوں کی پیش قدمی کی کوششیں ناکامی س دوچار ہوئیں۔ مزید یہ کہ حوثی ملیشیا نے تعاون سے انکار کرنے والے 15 قبائلی شیوخ کو موت کی نیند سلا دیا۔
-
یمنی فوج کی مآرب میں پیش قدمی،حوثیوں کا شہریوں پر بیلسٹک میزائل سے حملہ
یمن کی شمالی گورنری مآرب میں ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے شہریوں پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے جبکہ یمنی فوج نے حوثی باغیوں کے خلاف لڑائی میں ... بين الاقوامى -
یمن:حوثی عدالت سے سزائے موت پانے والے چار صحافیوں کے خلاف دوبارہ مقدمہ چلے گا
یمن کے دارالحکومت صنعاءمیں حوثی ملیشیا کی انتظامیہ کے تحت فوجداری اپیل کورٹ نے سزائے موت پانے والے چار صحافیوں کے خلاف دوبارہ مقدمہ چلانے کا اعلان کیا ... بين الاقوامى -
یمن میں ایرانی سفیر حوثیوں کے معرکوں کی قیادت کر رہا ہے: یمنی فوج
یمن کی فوج کے چیف آف اسٹاف لیفٹننٹ جنرل صغیر بن عزیز کا کہنا ہے کہ یمنی عوام فتح کے قریب ہے اور اس معرکے میں ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کو حتمی ... بين الاقوامى