.

غریب ایرانی عوام کے پیسوں سے پاسداران انقلاب کا 'میزائل سٹی' منصوبے کا افتتاح

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایران میں ایک طرف غربت، بے روزگاری اور معاشی ابتری کے نتیجے میں عوام مفلوک الحال ہیں اور دوسری طرف ایران کی طاقت ور فوج پاسداران انقلاب نے غریب عوام کے پیسوں سے 'نیا میزائل میرین' شہر بنانے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ پاسداران انقلاب نے اس نئے اور متنازع منصوبے کا باقاعدہ افتتاح بھی کردیا گیا ہے۔

ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی 'ارنا' کی رپورٹ کے مطابق یہ میزائل سٹی پروجیکٹ ایرانی نیوی کے زیراہتمام شروع کیا گیا ہے۔ اس نئے منصوبے میں میزائل سازی کے لیے تنصیبات قائم کی جائیں گی۔

منصوبے کا باقاعدہ افتتاح ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ حسین سلامی کی زیرصدارت ہوا۔ میزائل سٹی کی افتتاحی تقریب میں ایرانی نیول چیف بریگیڈیئر علی رضا تنکسیری اور دیگر اعلیٰ عسکری عہدیدار موجود تھے۔

رپورٹ کے مطابق اس "میزائل شہر" میں کروز میزائل سسٹم ، بیلسٹک میزائل اور مختلف رینج تک مار کرنے والے میزائلوں کی تیاری ایک بڑی تعداد شامل ہے۔

اگرچہ اس رپورٹ میں اس "میزائل شہر" کے مقام کی وضاحت نہیں کی گئی ہے لیکن توقع کی جارہی ہے کہ یہ خلیج فارس یا بحیرہ عمان پر واقع پاسداران انقلاب کے اڈوں میں کسی ایک میں واقع ہوگا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کی ایک سابقہ رپورٹ میں امریکی فوج اور خفیہ ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ ایرانی میزائل پروگرام خطے کی سلامتی کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔

اس تناظر میں امریکی محکمہ دفاع کے ایک اہلکار نے ایرانی اسلحے پر تبصرہ کرتے ہوئے العربیہ کو بتایا کہ امریکا کی پالیسی واضح ہے اور ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیے جائیں گے۔