ایران میں کرونا ویکسین کی تیاری آخری مراحل میں داخل
ایران کا مقتول جوہری سائنسدان کے نام پر کرونا ویکسین کی تیاری کا دعویٰ
ایرانی وزارت دفاع نے 'فخرا' کے نام سے کرونا ویکسین کی تیاری کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ ویکسین ایران کے مقتول جوہری سائنسدان محسن فخری زادی کے نام سے منسوب کی گئی ہے۔
یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دوسری طرف ایرانی سپریم لیڈر نے امریکا، برطانیہ اور فرانس جیسے ممالک سے کرونا ویکسین منگوانے کو حرام قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ دشمن ملکوں کی طرف سے منگوائی گئی ویکسین خطرناک ہوسکتی ہے تاہم ایرانی عوام نے فخری زادہ کے موقف کو کرونا ویکسین کی روک تھام میں ناکامی کا ثبوت قرار دیا ہے۔

ایران کے وزیر دفاع امیر حاتمی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی ہدایت پر مسلح افواج نے 'فوجی مشقوں' کو انسداد کرونا کے ایک اسلوب کے طور پر اپنایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن میدان جنگ میں کسی بھی وقت ہمارے خلاف یہ ہتھیار استعمال کرسکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایران نے وبا کے سیاسی مرحلے کو کامیابی کے ساتھ فوجی مرحلے میں پہنچا دیا ہے۔
ایرانی وزیر دفاع کاکہنا تھا کہ وزارت دفاع کے زیرانتظام تیار کی جانے والی 'فخرا' ویکسین آئندہ چند ماہ تک مارکیٹ میں پہنچ جائے گی۔
ایران نے فخرا کے نام سے ایک ویکسین تیار کی ہے جس کے بارے میں تہران کا دعویٰ ہے کہ وہ مقامی سطح پر کرونا کی وبا کی روک تھام کی موثر ویکسین ثابت ہوگی۔
ایرانی ڈرگز اینڈ فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کیانوش جہانپور نے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی کرونا ویکسین کی دوسری کھیپ 3 لاکھ 75 ہزار خوراکوں کےساتھ جلد ہی تہران پہنچے گی۔
اس سے قبل ایران نے چین، روس اور کیوبا سے کرونا ویکسین درآمد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ ایران کا دعویٰ ہے کہ وہ مقامی سطح پر تین مختلف اقسام کی کرونا ویکسین کی تیاری پر کام کررہا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق ایران کے مقتول جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ کے بیٹے علی کی تیار کردہ ویکسین کو عالمی ادارہ صحت کی طرف سے منظوری نہیں مل سکی۔
گذشتہ برس 23 مارچ کو نوروز تہوار کے موقعے پر ایرانی سپریم لیڈر نے الزام عاید کیا تھا کہ کرونا وائرس امریکا کی ایک ساز ہے جسے امریکیوں نے تیار کیا ہے۔
-
ایران کو کرونا وائرس کی ’’چوتھی لہر‘‘ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے: حسن روحانی کا انتباہ
ایران کے کچھ شہروں میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد صدر حسن روحانی نے وبا کی ’چوتھی لہر‘ کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ... مشرق وسطی -
مسلسل مشقوں کے نتیجے میں ایرانی پاسداران انقلاب میں کرونا وبا پھیل گئی
ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب گذشتہ دو ہفتوں سے مسلسل مشقیں کررہی ہے۔ ان مشقوں میں پاسداران عناصر کی عسکری صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے یا نہیں مگر ان ... مشرق وسطی -
خامنہ ای اور روحانی دو لاکھ ایرانیوں کی کرونا سے ہلاکتوں کے ذمہ دار ہیں: رجوی
ایرانی اپوزیشن رہ نما اور مجاھدین خلق کی سربراہ مریم رجوی نے حکومت پر کرونا ویکسین کے حصول اور اس کی خریداری سےفرار اختیار کرنے کا الزام عاید کیا ہے۔ ... مشرق وسطی