سعودی عرب اور یونان کی مسلح افواج کی مشترکہ مشقیں جمہوریہ یونان کے سودا فضائی اڈے پر کل منگل سے شروع ہوگئی ہیں۔ ان مشقوں میں سعودی عرب کی رائل ایئر فورس میں شامل متعدد لڑاکا طیارے جن میںF-15C شامل ہوں گے حصہ لے رہے ہیں۔'آئی فالکن 1'کے نام سے جاری ان مشقوں میں یونان کے "ایف -16" "میرج -2000" اور "فینٹم پی -4" فورس طیارے اپنے کرتب دکھا رہے ہیں۔ ان مشقوں کا مقصد متعدد تربیتی سرگرمیوںکا نفاذ، جارحانہ اور دفاعی نوعیت آپریشنز کی تربیت بھی ان مشقوں کا حصہ ہے۔
مشقوں میں شامل ہونے والے فضائیہ گروپ کے کمانڈر کرنل پائلٹ عبدالرحمٰن بن سعید الشہری نے فضائی عملے کے شرکا کی مہارت کو بہتر بنانے کے لیے اس طرح کی مشقوں میں شرکت کی اہمیت پر زور دیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی مشقوں سے تکنیکی اور فضائیہ کے معاون عملے کی مہارتوں میں اضافہ ہوتا ہے اور ان کی دفاع وطن کی صلاحیت کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔
کرنل الشہیری کا کہنا تھا کہ یونان کے ساتھ ہونے والی مشترکہ فوجی مشقوں کے دوران کرونا 'ایس اوپیز' کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔
-
یونان کا سعودی عرب میں پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام نصب کرنے کا اعلان
یونان نے اپنے پیٹریاٹ دفاعی میزائل نظام کو سعودی عرب میں بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔وہ یہ میزائل امریکا ، برطانیہ اور فرانس کے ساتھ ایک مشترکہ پروگرام کے ... بين الاقوامى -
یونان۔ سعودی عرب مشترکہ مشقوں کی تیاریاں مکمل
سعودی عرب اور یونان کی مسلح افواج کی مشترکہ مشقوں کےلیے دونوں ممالک کی فضائیہ نےشمالی سیکٹر کے شاہ فیصل ایئر بیس پر اپنی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ یہ ... مشرق وسطی