ایمازون کی سعودی عرب میں توسیع، 1500نئی ملازمتوں کے مواقع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

دنیا کی سب سے بڑے آن لائن شاپنگ ویب سائٹ ایمازون نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2021 کے دوران مملکت میں 1500 ملازمتیں فراہم کرے گی۔

کمپنی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق سعودی عرب میں ایمازون کے مزید گیارہ گودام تعمیر کئے جائیں گے۔

رواں سال کے اختتام تک ایمازون کے پاس 8 لاکھ 67 ہزار اسکوائر فٹ کی اسٹوریج کی جگہ ہوگی جو کہ دس امریکی فٹ بال کے میدانوں کے برابر ہے۔

کمپنی کے مطابق گوداموں میں اضافے کی وجہ سے ایمازون سعودی عرب میں اپنا ڈیلیوری نظام 58 فی صد تک بڑھا سکے گی۔

ایمازون نے 2017 میں 'سوق' نامی عرب کمپنی کو خریدنے کے بعد سعودی عرب میں اپنے قدم جمائے تھے۔

سعودی عرب میں ایمازون کا باضابطہ افتتاح جون 2020 میں کیا گیا اور اس کے ساتھ ہی سوق کے صارفین کی معلومات کو ایمازون کے سعودی پورٹل پر منتقل کر دیا گیا تھا۔ ایمازون پرائم کی سہولت کو جنوری 2021 میں متعارف کروایا گیا تھا۔

ایمازون کے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے ڈائریکٹر پرشانت سارن کے مطابق "کمپنی کی جانب سے ٹیکنالوجی اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری مملکت کے ڈیجیٹل تبدیلی کے اہداف سے مطابقت رکھتی ہے۔"

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں