.

عدن میں یمنی وزیر کے قافلے پر بم حملہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن میں آئینی حکومت کے وزیر برائے سول امور عبدالناصر الوالی کے قافلے پر آج جمعرات کو وسطی عدن میں ایک بم حملہ ہوا ہے تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے ہیں۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کے روز عبوری دارالحکومت عدن کے وسط میں المملاح روڈ پر اس وقت ہوا جب حکومتی وزیر کا قافلہ گذر رہا تھا۔ اس دوران اچانک سڑک کے کنارے نصب بم پھٹ گیا۔

اس بم دھماکے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور وزیر بھی مکمل طور پر محفوظ رہے ہیں۔

خیال رہے کہ یہ بم دھماکہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب گذشتہ روز عدن میں صدارتی محل'معاشیق' پر ڈرون طیارے سے حملے کی ناکام کوشش کی گئی تھی۔

گذشتہ منگل کو مشتعل ھجوم نے معاشیق صدارتی محل پر دھاوا بول دیا تھا۔ مظاہرین ابتر معاشی صورت حال کے خلاف اور ملازمین کو تنخواہوں کی ادائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔

گذشتہ سال کے آخر میں عدن کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر میزائلوں سے حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 26 افراد جاں بحق اور 110 زخمی ہوگئے تھے۔