امریکا اور سعودی عرب کی بری افواج کی مشقیں 'فالکن کلاز 3' شروع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب اور امریکا کی بری فواج کی مشترکہ مشقیں 'فالکن کلاز 3' کل جمعرات کوشروع ہوگئی ہیں۔ سعودی عرب کی شاہی بری افواج ، سعودی لینڈ فورس اور امریکی بری فوج کے مابین مشترکہ مشق (فالکن پنجز 3) کے آغاز کے لیے تمام تیاریاں گذشتہ ہفتے مکمل کرلی گئی تھیں۔ یہ مشقیں کل جمعرات 18 مارچ کو شمال مغربی خطے میں شروع ہوئیں۔

Advertisement

یہ مشقیں دونوں دوست ممالک کے مابین مشترکہ مشقوں کی توسیع کے طور پر سامنے آئی ہے جس کا مقصد عسکری میدان میں ہم آہنگی کو بڑھانا اور دونوں ممالک کی مسلح افواج کے مابین مشترکہ فوجی تعاون ، تجربات اورعسکری تصورات کا تبادلہ کرنا اور علاقائی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے جنگی تیاری بڑھانا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں