.

ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر مصری کمپنی کا انوکھا اقدام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر میں ایک معروف ایڈورٹائزنگ اور مارکیٹںگ کمپنی نے 'ماؤں کے عالمی دن' کے موقع پر ایک خاص اور انوکھا انداز اختیار کرتے ہوئے اپنے ملازمین کی تنخواہیں ان کی والداؤں کو ارسال کر دیں۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ "ماؤں کے عالمی دن کی مناسبت سے مارچ کے مہینے کی تنخواہ 25 تاریخ کے بجائے 18 تاریخ کو ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کمپنی اس ماہ کی تنخواہیں ملازمین کی ماؤں کے حوالے کرنے کے لیے اپنا نمائندہ بھیج رہی ہے۔ اس اقدام کا مقصد ماؤں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے"۔

کمپنی کے ڈائریکٹر محمد الامیر نے مقامی میڈیا کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ یہ اچھوتا خیال کمپنی کی ایک ورکنگ ٹیم کی جانب سے دی گئی تجویز کے بعد سامنے آیا۔ الامیر نے مزید بتایا کہ یہ بات بطور مزاح کہی گئی تھی تاہم پھر کمپنی کی انتظامیہ نے اس کی منظوری دے دی۔ ابتدا میں تمام ملازمین نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا تاہم بعد ازاں ان سب نے یہ تجویز قبول کر لی۔

کمپنی ڈائریکٹر کے مطابق اس سلسلے میں ملازمین کی ماؤں کا رد عمل بہت خاص تھا۔ ماؤں نے اپنے بیٹوں کی تنخواہیں جاننے پر مسرت کا اظہار کیا۔