الشیخ عبدالرحمان السدیس کا زائرین حرمین شریفین کی کرونا ویکسینیشن پر زور
حرمین شریفین کی جنرل پریذیڈینسی کے صدر ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے پریذیڈینسی کے تمام ذمہ داران، ایجنسی کے عہدیداروں اور حج وعمرہ اور زیارت کے لیے حرمین شریفین میں آنے والے مسلمانوں کے لیے کرونا ویکسین لگوانے کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ ان کی صحت وسلامتی کو یقینی بنایا جاسکے۔
ایک بیان میں ڈاکٹر السدیس نے کہا کہ خادم الحرمین الشریفین کی حکومت نے مملکت کے شہریوں اور غیر ملکی تارکین وطن کی صحت کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے ہیں۔ ہمارا ملک کرونا وبا کے آغاز ہی سے اس بیماری سے نمٹنے کے لیے کام کررہا ہے۔ حکومت نے شہریوں کی سہولت اور ان کی صحت وسلامتی کی حفاظت کے لیے درکار تمام وسائل مہیا کیے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مملکت میں کرونا ویکسین مقامی اور غیر ملکی تمام افراد کے لیے مفت میسر ہے اور ویکسین لگوانے کے لیے سیکڑوں مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ سعودی عرب کی وزارت صحت نے ملک بھر میں کرونا ویکسین مراکز کا جال بچھا رکھا ہے جہاں سے سعودی عرب کے مقامی باشندوں اور دوسرے ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد کو مفت ویکسین فراہم کی جا رہی ہے۔
-
کرونا کی وجہ سے بند کی گئی حرمین ایکسپریس ٹرین 31 مارچ سے چلانے کا اعلان
سعودی عرب میں حرمین ایکسپریس ٹرین کی انتظامیہ نے 'ٹویٹر' پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ کرونا وبا کی وجہ سے بند کی گئی ایکسپریس ٹرین 31 مارچ سے ... مشرق وسطی -
حرمین کے منصوبوں کا مقصد بھیڑ جیسی مشکلات کو حل کرنا ہے: چیف ڈیزائنر
حرمین شریفین کے منصوبوں کے چیف ڈیزائنر ڈاکٹر عبداللہ بن جنیدب نے باور کرایا ہے کہ نئے منصوبوں کا مقصد مسائل کو حل کرنا ہے۔ ان میں ہجوم اور بِھیڑ، مجمع ... ایڈیٹر کی پسند -
کرونا کی وبا کے باوجود الحرمین الشریفین میں دعوت و ارشاد اور قرآن کی تعلیم کا سلسلہ جاری
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی خصوصی ہدایت پر کرونا وائرس کی وبا کے دوران مسجد حرام اور مسجد نبوی میں جنرل پریذیڈنسی کے زیر ... مشرق وسطی