.

سعودی مصنوعی سیارے کی راکٹ پرواز ملتوی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں "کنگ عبدالعزیز سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سٹی" نے ہفتے کے روز ایک اعلان میں بتایا ہے کہ سعودی مصنوعی سیارے "شاہین سیٹ" کو خلا میں بھیجنے کا عمل ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اس سیارے کو روسی راکٹ Soyouz2 کے ذریعے آج خلا میں بھیجا جانا تھا۔ اعلان میں مزید کہا گیا ہے کہ سیارہ بھیجنے کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

مذکورہ سیارے کو خلا میں بھیجنے کا مقصد زمین کی انتہائی درستی کے ساتھ تصاویر لینا اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے بحری جہازوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنا ہے۔

شاہین سیٹ کی خصوصیات میں 0.9 میٹر تک کی درستی کے ساتھ تصویر لینا شامل ہے۔ تصویر کے ابعاد 56 56 x 97 x سینٹی میٹر تک ہو سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ "کنگ عبدالعزیز سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سٹی" نے امریکی کمپنیLINA Space کے ساتھ مل کر اس مصنوعی سیارے کی تیاری پر کام کیا۔