سعودی عرب کے وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے جمعہ کے روز 'ٹویٹر' پر ایک المناک واقعہ شیئر کیا ہے۔ اس واقعے کا تعلق کرونا کی وبا سے ہے۔
ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ کرونا ویکسین نہ لگوانے والے ایک بزرگ کی موت کے واقعے نے انہیں دکھی کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک شہری نے انہیں بتایا کہ اس نے اپنے والد کے لیے کرونا ویکسین لگوانے کی تاریخ حاصل کی مگر ویکسین کے حوالے سے افواہیں سامنے آنے کے بعد ویکسین لگوانے میں تاخیر کر دی۔ اس کے والد کرونا کا شکار ہوگئے جس کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہوگئی۔
مرت بي قصة آلمتني كثيراً، لشخص توفر موعد لوالده للحصول على اللقاح منذ فترة، وبسبب الانسياق خلف الشائعات رفض الموعد، ليتوفى والده بعدها بسبب إصابته بالفيروس -رحمه الله-.
— توفيق الربيعة (@tfrabiah) March 19, 2021
تمنيت بعدها لو أستطيع أن أقنع كل شخص بنفسي، ولازلت أحاول جهدي.
لكل فرد .. أرجوك من القلب #خذ_الخطوة خذ اللقاح
ڈاکٹر توفیق الربیعہ کا کہنا ہے کہ اس واقعے نے مجھے بہت صدمہ پہنچایا ہے۔ میرا بس چلے تو میں ایک ایک شخص کو ویکسین لگوانے کے لیے قائل کروں۔ میں تمام شہریوں سے اپنے دل سے کہتا ہوں کہ وہ ویکسین لگوائیں اور ویکسین کے حوالے سے گمراہ کن افواہوں پر کان نہ دھریں۔
جمعرات کے روز سعودی وزارت صحت نے بتایا تھا کہ مملکت میں کرونا ویکسین کے 500 مراکز قائم ہیں اب تک 26 لاکھ سےزاید افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔
وزات صحت نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ ویکسین لگوانے کے لیے 'صحتی' ایپ کے ذریعے اپنی رجسٹریشن کرائیں۔
ادھر سعودی وزارت صحت کے مطابق کل جمعہ کو مملکت میں کرنا کے 391 نئے کیسز سامنے آئے جب کہ 263 صحت یاب ہوئے۔ مملکت میں اس وقت کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 3811 ہے جن میں سے 574 کی حالت تشویشناک ہے۔
سعودی عرب میں کرونا کے کل متاثرین کی تعداد 3 لاکھ 84 ہزار 271 ہوگئی جن میں سے تین لاکھ 73 ہزار 864 صحت یاب ہوچکے ہیں جب کہ کرونا سے کل 6596 اموات ہوئی ہیں۔
-
سعودی عرب میں ایک دن میں ایک لاکھ 30 ہزار افراد کو کرونا ویکسین لگانے کا ریکارڈ
سعودی عرب کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ مملکت میں شہریوں کو کرونا ویکسین لگوائے جانے کا عمل جاری ہے۔ ملک میں ویکسین لگانے کا عمل کے بعد سے پہلی بار ایک ... مشرق وسطی -
سعودی عرب میں دی جانے والی کرونا ویکسین ہراعتبار سے محفوظ ہے: وزیر صحت
سعودی عرب کے وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ مملکت میں شہریوں کو کرونا سے بچائو کے لیے لگائی جانے والی ویکسین کی تمام اقسام کسی منفی اثر اور ... مشرق وسطی -
سعودی عرب میں کرونا کیسز میں کمی، اتوار سے پابندیوں میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ
سعودی عرب میں وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ 3 فروری اور 14 فروری کو مملکت میں کرونا (كوویڈ 19) کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر اجتماعی سرگرمیوں پر ... مشرق وسطی