حزب اللہ کی جانب سے لبنانی شامی سرحد پر کنٹرول کی نئی کوشش کے سلسلے میں ایران نواز ملیشیا شام کے شہر القصیر میں مزید اراضی خریدنے کے لیے دباؤ ڈالنے رہی ہے۔ یہ اراضی حمص صوبے میں دریائے عاصی کے مشرقی کنارے پر واقع ہے۔
شہر میں شامی حکومت کے ہمنوا عناصر نے شکایت کی ہے کہ حزب اللہ کے ارکان ان پر اور متعدد کاشت کاروں پر دباؤ ڈال رہی ہے کہ وہ اپنی زمینیں بیچ دیں۔
عربی روزنامے الشرق الاوسط کے مطابق شامی حکومت کی وفاداری کے حوالے سے معروف ایک خاندان کے کاشت کار نے بتایا کہ اسے حزب اللہ کے حمایتیوں کی جانب سے تنگ کیا جا رہا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ مذکورہ کاشت کار نے دریائے عاصی کے کنارے اپنی وہ زمین فروخت کرنے سے انکار کر دیا جس کے ذریعے وہ روزی کماتا ہے۔ مسلح افراد کبھی اس کو حراست میں لینے کی کوشش کرتے ہیں اور کبھی اس کے کھیت پر چھاپا مار کر پورے گھرانے کو ڈراتے دھمکاتےہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق بشار حکومت کے ہمنوا عناصر جنہوں نے شامی حکومت کے شانہ بشانہ لڑائی میں حصہ لیا یا جنگ کے دوران کوچ نہیں کیا، ان کو یہ محسوس ہو رہا ہے کہ حزب اللہ ملیشیا نے ان پر شب خون مارا ہے۔
یاد رہے کہ انسانی حقوق کے شامی مرکز المرصد نے ایک ہفتہ قبل بتایا تھا کہ ایران نواز ملیشیائیں شام لبنان سرحد پر واقع علاقے الزبدانی میں اب تک 165 سے زیادہ زمینیں جب کہ الطفیل کے علاقے میں کم از کم 250 زمینیں خرید چکی ہیں۔
المرصد کے مطابق ان ملیشیاؤں نے بلودان اور اس کے نزدیک واقع علاقوں میں مہنگے اپارٹمنٹس اور بنگلے ضبط کر لیے ہیں۔ اس طرح اب تک 97 اپارٹمنٹس میں ملیشیاؤں کے گروپ ڈیرہ ڈال چکے ہیں۔ ان کو حزب اللہ کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔
-
ایران بشارالاسد کے انجام سے مُشوِش، حزب اللہ کے وفد کی ماسکو آمد
روسی ذرائع ابلاغ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ماسکو حکومت کا اپنے حلیف صدر بشارالاسد کے بارے میں موقف تبدیل کیے جانے سے متعلق خبروں کے بعد ایران نے تشویش ... مشرق وسطی -
عالمی برادری لبنانی ملیشیا حزب اللہ کو دہشت گرد گروپ قرار دے: امریکا
امریکا نے عالمی برادری پر زوردیا ہے کہ وہ لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کو بہ حیثیت مجموعی ایک دہشت گرد گروپ قرار دے۔امریکا نے یہ مطالبہ حزب اللہ کے ... بين الاقوامى -
ایران دنیا میں تنہا ہے، ہمارے اتحاد حماس اور حزب اللہ جیسے ہیں: ایرانی صدارتی امیدوار
ایرانی پارلیمنٹ کے سابق ڈپٹی اسپیکر اور صدارتی امیدوار علی مطہری نے حکومت کی پڑوسی ملکوں اور عرب ممالک کے حوالے سے پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ ... مشرق وسطی