یمن میں انسانی حقوق کی ایسوسی ایشن نے انکشاف کیا ہے کہ سزائے موت پانے والے چار یرغمال صحافیوں کو حوثی ملیشیا کی جیلوں میں تختہ دار پر لٹکایا جاسکتا ہے۔
یمنی لاپتا افراد کی ماؤں کی انجمن نے ایک فوری اطلاع میں تصدیق کی ہے کہ اگر آئینی حکومت نے قیدیوں کے تبادلے میں چار یمنی صحافیوں کو شامل نہیں کیا تو انھیں حوثیوں کی جانب سے موت کے گھاٹ اتارے جانے کا قوی اندیشہ ہے۔ ان صحافیوں کے نام عبدالخالق عمران، توفيق المنصوری، اكرم الوليدی اور حارث حُمی ہیں۔
حوثی ملیشیا 11 اپریل 2020ء کو مذکورہ چاروں صحافیوں کے خلاف موت کی سزا کا فیصلہ جاری کر چکی ہے۔ انھیں جون 2015ء میں دارالحکومت صنعاء کے وسطی علاقے سے اغوا کیا گیا تھا۔ بعد ازاں انہیں جسمانی اور نفسیاتی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ اس دوران ان صحافیوں کو کئی جیلوں میں منتقل کیا گیا۔
لا پتا افراد کی ماؤں کی انجمن نے مطالبہ کیا ہے کہ مغوی صحافیوں کے خلاف سزائے موت کا فیصلہ ختم کیا جائے اور انھیں بنا کسی شرط کے رہا کیا جائے۔ انجمن نے اقوام متحدہ اور یمن کے لیے اس کے خصوصی ایلچی پر زور دیا کہ وہ ان صحافیوں کی رہائی کے لیے حوثی ملیشیا پر دباؤ ڈالیں۔
واضح رہے کہ یمنی وزیر اطلاعات معمر الاریانی اس سے قبل کہہ چکے ہیں کہ ایران نواز حوثی ملیشیا نے قیدیوں اور مغوی افراد سے متعلق معاہدے پر عمل درامد کے حوالے سے مشاورتی دور کو ناکام بنا دیا۔ اس کے بعد اس نے اپنے زیر انتظام "اپیل کورٹ" کو ہدایت دی کہ 6 سال سے مغوی چاروں صحافیوں کے خلاف عدالتی کارروائی کا انعقاد کیا جائے۔
الاریانی نے عالمی برادری، اقوام متحدہ، یمن کے لیے اس کے خصوصی ایلچی اور صحافیوں کے تحفظ اور انسانی حقوق کی تمام تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ حوثی ملیشیا پر مطلوبہ دباؤ ڈالیں تا کہ صحافیوں کے خلاف سزائے موت کے احکامات کو روکا جا سکے۔ اس کے علاوہ عدلیہ کو کریک ڈاؤن، آزادیاں سلب کرنے اور سیاسی حساب کے تصفیے کے واسطے استعمال نہ کیا جا سکے۔ یمنی وزیر نے مطالبہ کیا کہ تمام صحافیوں کو بنا کسی شرط یا قیود کے فوری طور پر رہا کیا جائے۔
-
’مرگ برامریکا اور اسرائیل‘؛حوثی ملیشیا افریقی تارکین کی کیا تربیت کررہی ہے؟ویڈیو
یمن میں ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا افریقی تارکینِ وطن کو سرکاری فوج اور عرب اتحاد کے خلاف لڑائی کے لیے فوجی تربیت دے رہی ہے اور انھیں امریکا اور ... بين الاقوامى -
حوثی ملیشیا نے تارکینِ وطن کے حراستی مرکزمیں آتش زدگی اور44 ہلاکتوں کی تصدیق کردی
ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے بعد از خرابیِ بسیار یمنی دارالحکومت صنعاء میں تارکینِ وطن کے ایک حراستی مرکز میں آتش زدگی اور 44 افریقی باشندوں کی ... بين الاقوامى -
یمن :حوثی ملیشیا پر تارکینِ وطن کے حراستی مرکز کوآگ لگانے کا الزام
یمن میں انسانی حقوق کی عالمی اور مقامی تنظیموں نے ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کو ایک حراستی مرکز میں آتش زدگی کاذمے دار قراردیا ہے۔اس حراستی مرکز ... بين الاقوامى