روسی لڑاکاجیٹ کی شام کے شمال مغرب میں حزب اختلاف کے علاقوں پر بمباری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

روس کے لڑاکا جیٹ نے اتوار کو شام کے شمال مغرب میں حزب اختلاف کے زیر قبضہ علاقوں پر بمباری کی ہے۔عینی شاہدین اور حزب اختلاف کے ذرائع کے مطابق ترکی کی سرحد کے نزدیک واقع علاقے میں فضائی حملہ کیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبہ ادلب میں واقع سرمدہ شہر کے نواح میں ایک سرحدی گذرگاہ کے نزدیک لڑاکا جیٹ نے بمباری کی ہے۔اس کے علاوہ ترکی کی سرحد کے نزدیک واقع گاؤں قاح میں زمین سے زمین پرمار کرنے والا ایک میزائل گرا ہے۔فوری طور پر اس حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

Advertisement
مقبول خبریں اہم خبریں