.

سعودی عرب:'توکلنا' ایپ کے نئے ورژن میں کون کون سے فیچرز اور سروسز شامل ہیں؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی اتھارٹی برائے 'ڈیٹا اینڈ آرٹی فیشل انٹیلی جنس'نے "توکلنا" ایپ کا نیا ورژن لانچ کرنے کا اعلان کئا ہے۔ ایپ کے اپڈیٹڈ ورژن میں کئی نئی سروسز اور فیچرز شامل ہوں گے جن سے صارفین کو نئی سہولیات ملیں گی۔ ان میں سب سے اہم اور قابل ذکرنئی سروس موبائل نمبر کےشناخت کی ہے۔ کسی نمبر کی شناخت کے لیے صارف کو'ابشر پلیٹ فارم' سے رجوع کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ 'توکلنا ایپ' کی مدد سے موبائل نمبرکی براہ راست شناخت ہوسکے گی۔ ان کے قانونی اسٹیٹس سے قطع نظرکوئی بھی غیرملکی اس ایپ پر خود کو رجسٹر کرسکے گا۔

سعودی اتھارٹی برائے ڈیٹا و مصنوعی ذہانت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 'موبائل نمبر شناخت' سروس مملکت کےشہریوں کو یہ سہولت دے گی کہ وہ مقامی یا غیرملکی شخص چاہے وہ آجر ہو یا اجیر، یا کسی سے منسلک یا ہو ابشر پلیٹ فارم کی طرف رجو کیے بنا اس کے موبائل نمبر کے بارے میں معلومات جان کاری حاصل کرنے کے ساتھ اس ایپ پراپنی رجسٹریشن کراسکیں گے۔

ایپلی کیشن نے اپنے نئے ورژن میں اپنی خدمات کی فہرست میں شہریوں اور غیرملکی افراد کے لیے ایک سروس 'صکوکی' کے نام سے پیش کی گئی ہے جس میں مملکت میں وزارت انصاف کے ہاں رجسٹرڈ تمام مجاز ایجنیسوں کی تفصیلات اور ان کے فون نمبر اور قانونی دستاویزات' دیکھی جاسکیں گی۔ کوئی بھی صارف ان دستاویزات کو 'پی ڈی ایف' فارمیٹ میں ڈائون لوڈ کرکے اپنے پاس محفوظ کرسکتا ہے۔ ان قانونی دستاویزات میں میں ان کے نمبر ، تاریخ ، شہر ، علاقہ ، ملکیت کا فیصد میں تناسب اور اس کا متن ظاہرشامل ہوگا۔

'توکلنا' ایپ میں نئے فیچرز اور سروسز متعارف کرانے کا مقصد کرونا کی وبا میں شہریوں کو نئی انتظامی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ 'سدا' نے شہریوں‌پر زور دیا ہے کہ وہ 'تکلنا ایپ' کو گوگل پلے ، ایپ اسٹوراور ایپ گیلری سے براہ راست اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔