
سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں راہ چلتے ایک خاتون پرایک شخص کو حملہ کرتے اور اس سے اس کا پرس چھین کر فرار ہونے کی کوشش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
سعودی عرب میں ٹویٹر پر سامنے آنے والی اس ویڈیو پر سخت رد عمل ظاہر کیا گیا ہے۔
#لص_الرياض #تم_القبض #من_قلبي_سلام_للرياض
— Behind the Moon (@NatGeo_A) March 19, 2021
the thief 🚔🚔🚔
pic.twitter.com/4JOxegYbGw
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راہ گیر خاتون اپنی بچی کے ہمراہ سڑک پر چل رہی تھی۔ اچانک ایک شخص اس پر جھپٹ پڑا اور اسے زمین پر گرانے کی کوشش کی اور اس کا پرس چھین لیا۔ صارفین نے اس واقعے پر سخت غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے مجرم کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری طرف الریاض کے علاقے کے پولیس ترجمان میجر خالد الکریدیس نے بتایا ہےکہ ملزم کو اس واقعے کے چند گھنٹے بعد گرفتار کرلیا ہے جب کہ متاثرہ خاتون کی بھی شناخت کی گئی ہےجو پاکستانی نژاد ہے۔ ملزم کی عمر تیس سال کے درمیان ہے اور اس کا تعلق افریقی ملک چاڈ سے ہے۔