حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے کرونا ویکسین کا پہلا انجیکشن لگوا لیا ہے۔ حرمین شریفین ویب سائٹ کے مطابق کنگ عبد اللہ میڈیکل سٹی میں انہیں پہلا انجیکشن لگایا ہے۔ اس موقع پر کرونا ویکسین سینٹر کے سربراہ ڈاکٹر دلشاد علی عباس بھی موجود تھے۔
شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزارت صحت کے عملے کی تعریف کی ہے۔
الرئيس العام يتلقى الجرعة الأولى من لقاح كورونا، ويؤكد أن القيادة الرشيدة تبذل جهوداً استثنائية لتوفير اللقاحات.https://t.co/J8m6AaiICg#رئاسة_شؤون_الحرمين pic.twitter.com/j3f12fdtua
— رئاسة شؤون الحرمين (@ReasahAlharmain) March 21, 2021
انہوں نے کہا ہے کہ ’حکومت نے اس ملک کے شہریوں اور اس میں مقیم تمام غیر ملکیوں کے لیے کورونا ویکسین کا مفت انتظام کیا ہے‘۔ ’یہ بات بذات خود اس چیز کی علامت ہے کہ خادم حرمین شریفین کی حکومت صحت عامہ کو کس قدر ترجیح دے رہی ہے‘۔
-
الشیخ عبدالرحمان السدیس کا زائرین حرمین شریفین کی کرونا ویکسینیشن پر زور
حرمین شریفین کی جنرل پریذیڈینسی کے صدر ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے پریذیڈینسی کے تمام ذمہ داران، ایجنسی کے عہدیداروں اور حج وعمرہ اور زیارت کے لیے حرمین ... مشرق وسطی -
نماز کے دوران الشیخ السدیس کی رندھی آواز میں متاثر کن تلاوت سوشل میڈیا پر مقبول
الحرمین الشریفین کی جنرل پریذیڈنسی کے سربراہ الشیخ عبدالرحمن السدیس دلنشین انداز میں تلاوت قرآن کی وجہ سے دنیا بھر میں جانے جاتے ہیں۔ اتوار کے روز ... مشرق وسطی -
سعودی عرب نے انسداد کرونا کے لیے تاریخی اور جرات مندانہ اقدامات کیے:السدیس
امام کعبہ اور مسجد حرام کے خطیب الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے کل جمعہ کے خطبہ میں عوام الناس پر زور دیا کہ وہ ماہ صیام میں اعمال صالحہ کے لیے سخت ... بين الاقوامى -
السدیس کی کرونا سے بچائو کے اقدامات کی شرعی حیثیت پرخصوصی رہ نمائی
امام کعبہ اور حرمین شریفین جنرل پریزی ڈینسی کے چیئرمین الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان بن عبدالعزیز السدیس نے گذشتہ شام نماز عشاء کے بعد مسجد حرام میں کرونا ... مشرق وسطی