خود کو خطرے میں ڈال کر شیر خوار بچے کی زندگی بچانے والے بہادر شامی سے ملیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ایک شامی نوجوان کی بہادری کے چرچے ہیں جس نے ایک شیر خوار الجزائری بچے کی جان بچاتے ہوئے اپنی جان دے دی۔

دمشق سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ فادی مدرونی الجزائر کی ریاست وھران میں ایک معمولی سے فلیٹ میں رہائش پذیر تھا جہاں وہ محنت مزدوری کی غرض سے آیا تھا۔ مدرونی اپنے والدین کی اکلوتی اولاد تھا۔ اس نے ایک کم سن بچے کی زندگی بچاتے ہوئے اپنی جان کی قربانی دے کر خود کو امر کر دیا۔

Advertisement

تفصیلات کے مطابق مدرونی جس فلیٹ میں رہائش پذیر تھا اس کے سامنے ایک پڑوسی کے گھر میں گیس سیلنڈر کا دھماکہ ہوا۔ گھر میں تمام افراد بھاگ کھڑے ہوئے اور سیلنڈر سے لگنے والی آگ نے پورے مکان کو گھیرے میں لے لیا۔

032121VDP
032121VDP

آگ لگنے کے بعد پیدا ہونے والی بھگڈر میں ایک شیر خوار اندر رہ گیا مگر کوئی بھی بچے کو نکالنے کی ہمت نہیں کر پایا تو مدرونی نے جب کہ کیفیت دیکھی تو اس سے رہا نہ گیا اور وہ بھاگ کر آگ کی شعلوں میں گھرے گھر میں داخل ہو گیا۔ اندر داخل ہوتے ہی ایک شیر‌خوار بچے کی آواز سنائی دی۔ کوئی بھی اس بچے کی زندگی بچانے والا نہ تھا۔

اس نے آگ کے شعلوں سے لڑتے ہوئے دو سالہ شیر خوار کو نکال لیا مگر وہ خود اتنا جھلس گیا تھا کہ جان کی بازی ہار گیا۔

3f38dc09-28e1-4710-a2ce-fd2507ee30fd
3f38dc09-28e1-4710-a2ce-fd2507ee30fd

اس واقعے کی تفصیلات سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے مدرونی کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر آنے والی تفصیلات کے مطابق فادی مدرونی دمے اور سانس کی تکلیف کا بھی شکار تھا۔ اس لیے وہ آگ اور دھواں برداشت نہ کر سکا اور دم توڑ گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں