سعودی عرب اور سوڈان کی جدہ میں مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب اور برادر ملک سوڈان کی مسلح‌افواج پر مشتمل کل اتوار سے جدہ میں مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز ہوا ہے۔'فلک 4' کے عنوان سے ہونے والی ان مشقوں میں سعودی عرب کی شاہی نیول فورس اور سوڈان کی مغربی بیڑے پر تعینات افواج حصہ لے رہی ہیں۔ مشقوں کا آغاز سعودی عرب کے مغربی بیڑے کے کمانڈر میجرل جنرل یحییٰ بن محمد العسیری کی نگرانی میں شاہ فیصل نیول ایئربیس پر شروع ہوئیں۔

Advertisement

اس موقعے پر مشقوں کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل ھزاع بن قطیم المطیری نے کہا کہ سوڈان اور سعودی افواج کی مشترکہ مشقوں کا مقصد عسکری مہارتوں اور تجربات کا تبادلہ کرنا اور دونوں ممالک کی سمندری تحفظ کو لاحق چیلنج کا مقابلہ کرنے کی تیاری کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان مشقوں کا مقصد میرینز کے خصوصی سمندری سیکیورٹی یونٹس ، نیول ایوی ایشن گروپ ، سپورٹ ویسلز گروپ کے ساتھ مشترکہ مشقوں کے نفاذ کے ذریعے تصورات کو یکجا کرنا اور تجربات کا تبادلہ کرنا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں