سعودی عرب: مساجد میں'ایس او پیز' کی 168 کی خلاف ورزیوں‌کی نشاندہی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور اور دعوت و ارشاد نے کرونا کی وبا کی روک تھام کے لیے مساجد اور نمازیوں کے لیے وضع کردہ ضابطہ اخلاق پرعمل درآمد کے لیے باقاعدہ مانیٹرنگ بھی کی جا رہی ہے۔ وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران مملکت میں کرونا 'ایس اوپیز' پرعمل درآمد یقینی بنانے کے لیے 21 ہزار مانیٹرنگ دورے کیے۔
وزارت مذہبی امور کی طرف سے سوموار کے روز جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مانیٹرنگ دوروں کے دوران مساجد کی انتظامیہ اور نمازیوں کی طرف سے ایس اوپیز کی 168 خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی گئی۔ اس دورام 1800 مساجد میں ایس او پیز کی چیکنگ کی گئی۔ خلاف ورزیوں میں ماسک نہ پہننے، جائے نماز ساتھ نہ لانے، نمازوں کے اوقات کی خلاف ورزی کرنے اور مساجد کو نمازوں کے اوقات کےسوا کھولنے جیسی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں