سعودی عرب کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت میں بزرگ شہریوں کو کرونا ویکسین لگوانے کے بعد کم عمرا فراد کو بھی کرونا ویکسین لگوانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ امریکی کپنی 'فائزر' کی تیار کردہ ویکسین کو مملکت میں 16 سال کی عمر کے افراد کو لگوانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 'فائزر ۔ بایونٹیک' ویکسین کو 16 سال کی عمر میں جب کہ آسٹرازینیکا ۔ آکسفورڈ کو 18 سال اور اس سے زائد عمرکے افراد کو لگوانے کی منظوری دی ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت میں دی جانے والی تمام ویکسینیں محفوظ ہیں اور یہ 'کوویڈ 19' کے اثرات کے خلاف جسم میں قوت مدافعت پیدا کرنے کا ذریعہ بن رہی ہیں۔
وزارت صحت نے انکشاف کیا کہ اب تک مملکت میں 30 لاکھ افراد کو کرونا ویکسین دی جاچکی ہے۔ مملکت میں کرونا ویکسین لگوانے کے لیے 5 مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
-
سعودی عرب میں ایک دن میں ایک لاکھ 30 ہزار افراد کو کرونا ویکسین لگانے کا ریکارڈ
سعودی عرب کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ مملکت میں شہریوں کو کرونا ویکسین لگوائے جانے کا عمل جاری ہے۔ ملک میں ویکسین لگانے کا عمل کے بعد سے پہلی بار ایک ... مشرق وسطی -
سعودی عرب میں دی جانے والی کرونا ویکسین ہراعتبار سے محفوظ ہے: وزیر صحت
سعودی عرب کے وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ مملکت میں شہریوں کو کرونا سے بچائو کے لیے لگائی جانے والی ویکسین کی تمام اقسام کسی منفی اثر اور ... مشرق وسطی -
سعودی عرب میں ایک سے زاید کرونا ویکسینز کی جانچ پڑتال جاری
سعودی عرب کی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت میں نئی کویڈ 19 ویکسین کی جانچ پڑتال جاری ہے۔ جلد ہی اس ویکسین کو پورے ... مشرق وسطی