سعودی عرب ڈیری فارمنگ کے شعبے میں خود کفیل، یومیہ 7 لاکھ لیٹر دودھ کی پیداوار
سعودی عرب کی سرزمین گذشتہ نصف صدی سے ڈیری فارمنگ کے شعبے میں خود کفیل ہوچکا ہے۔ دارالحکومت الریاض میں روزانہ سات لاکھ لیٹر دودھ حاصل کیا جاتا ہے۔ مملکت نہ صرف ڈیری فارمنگ میں خود کفیل ہوچکی ہے بلکہ حکومت کی کامیاب لائیو اسٹاک اور زراعت کے فروغ کی پالیسیوں کے نتیجےمیں سعودی عرب مشرق وسطیٰ اور عرب ممالک میں دودھ برآمد کرنے والے ممالک کی صف میں شامل ہوچکا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی "ایس پی اے" کے مطابق قومی غذائی تحفظ کی مصنوعات کی فہرست میں غذائیت سے بھرپور مصنوعات میں دودھ کی غذائیت بخش وافر مقدار میں مقامی سطح پر تیار بھی شامل ہے۔ حکومت نے ڈیری فارمنگ کی صنعت کو مزید فروغ دینے کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال کے ساتھ مقامی شہریوں کی صلاحیتوں کو استعمال کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
حکومتی مدد کی بدولت سعودی عرب میں ڈیری کا شعبہ خود کفالت کی منزل حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ مملکت کی بہت سی مصنوعات اپنے اعلی معیار اور کم قیمت کےاعتبار سےتجارتی میدان میں مسابقت کے طور پر بہت سی غیر ملکی منڈیوں میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔
اس حوالے سے تازہ ترین اعدادوشمار سعودی چیمبر کونسل کی ڈیری پروڈیوسرکی قومی کمیٹی کے سربراہ ، صالح الطویان جاری کیے۔ انہوں نے بتایا کہ سال 2020 کے آخر تک کمپنیوں نے ڈیری مصنوعات کی تیاری کرنے والی مقامی کمپنیوں کی تعداد 12 تک پہنچ گئی ہے جو روزانہ 70 لاکھ لیٹر خالص دودھ فراہم کرتی ہیں۔ دارالحکومت الریاض میں دودھ تیار کرنے والے کارخانوں کی تعداد 35 ہے۔
الطویان نے مزید کہا کہ قومی ڈیری کمپنیاں صارفین کو کم قیمت پرخالص اور معیاری دودھ کی فراہمی کو یقینی بنانا چاہتی ہیں۔ روزانہ 10 ہزار ٹرک دودھ کے 38 فارموں سے مختلف تجارتی مراکز تک پہنچاتے ہیں اور اس صنعت سے وابستہ 10 ہزار 500 افراد کو روزگار بھی فراہم کیا ہوا ہے۔ دودھ کی مقامی صنعت کی پیدوار سے سالانہ 7 ارب ریال کا زر مبادلہ کمایا جاتا ہے۔
-
سعودی مصنوعی سیارہ ’شاہین سیٹ‘ کی کازخستان سے خلا میں کامیاب لانچ مکمل
سعودی عرب کے دو مصنوعی سیارے کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیجے گئے ہیں۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق جمہوریہ کازخستان سے ایک روسی راکٹ میں سعودی مصنوعی ... بين الاقوامى -
سعودی کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن اتھارٹی کے زیر انتظام متعدد فوجداری مقدمات
سعودی عرب میں کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن اتھارٹی کے ذمے دار ذرائع کے بیان کے مطابق اتھارٹی نے گذشتہ عرصے کے دوران میں فوجداری کے متعدد کیسوں کا آغاز کیا۔ ... مشرق وسطی -
سعودی عرب کے جزیرہ 'تاروت' پر نایاب شکاری عقاب توجہ کا مرکز
سعودی فوٹو گرافر کی جانب سے ایک عقاب کی مچھلی کے شکار کے دوران لی گئی تصویر نے دنیا کے اس نایاب شکاری پرندے کو عوام و خواص کی توجہ کا مرکز بنا ... مشرق وسطی