سعودی کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن اتھارٹی کے زیر انتظام متعدد فوجداری مقدمات
سعودی عرب میں کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن اتھارٹی کے ذمے دار ذرائع کے بیان کے مطابق اتھارٹی نے گذشتہ عرصے کے دوران میں فوجداری کے متعدد کیسوں کا آغاز کیا۔ اس حوالے سے جرائم کے مرتکب افراد کے خلاف ضابطے کے مطابق اقدامات مکمل کیے جا رہے ہیں۔
مذکورہ کیسوں میں دس کیس نمایاں ترین ہیں۔ ان کیسوں میں سرکاری اہل کار، بینک اہل کار، یونیورسٹی ملازمین، کاروباری شخصیات، غیر ملکی انجینئر، ہوائی اڈے کا اہل کار، کسٹم اہل کار، محکمہ پاسپورٹ کا اہل کار، ریٹائرڈ پولیس اہل کار اور مقامی شہری ملوث ہیں۔ ان افراد نے مجموعی طور پر کروڑوں ریال کی بدعنوانی اور بے مالی بے ضابطگی کا ارتکاب کیا۔
کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن اتھارٹی نے باور کرایا ہے کہ سرکاری مال ہر ہاتھ صاف کرنے والے یا عہدے سے ناجائز فائدہ اٹھانے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ریٹائر ہو جانے سے مالی اور انتظامی بدعنوانی سے متعلق جرائم ختم نہیں ہو جاتے۔ اتھارٹی خلاف ورزیوں اور بے ضابطگیوں کے مرتکب افراد کے خلاف بِنا کسی تساہل کے قانونی تقاضے پورے کرنے کے لیے پُر عزم ہے۔
-
کرپشن کے الزام میں سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں سمیت 65 افراد گرفتار
سعودی عرب کے انسداد بدعنوانی کمیشن کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جمادی الثانی کے اسلامی مہینے کے دوران کمیشن نے مملکت میں بدعنوانی ... مشرق وسطی -
میگا کرپشن: سعودی عرب میں ساڑھے 11 ارب ریال کی منی لانڈرنگ کا انکشاف
سعودی عرب کے انسداد بدعنوانی کمیشن ’’نزاھہ‘‘ کی طرف سے مرکزی بنک کے عہدیداروں، پولیس اور دوسرے سرکاری ملازمین کی ملی بھگت سے ... مشرق وسطی -
سعودی عرب: انسداد بدعنوانی کمیشن کی جانب سے کرپشن کیسز کے فیصلے
سعودی عرب میں انسداد بدعنوانی کمیشن نے بدعنوانی کے کے متعدد نئے کیسز کی تحقیقات شروع کی ہیں جب کہ کئی کیسز کی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد ان پر فیصلے ... بين الاقوامى