اتحادی فوج کی بمباری میں ڈرون اور میزائل تیاری کا کمپلیکس تباہ کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یمن میں آئینی حکومت کی معاونت کرنے والے عرب اتحاد کے اعلان کے مطابق اتوار کے روز صنعاء میں حوثی ملیشیا کے زیر انتظام ایک عسکری کیمپ کو نشانہ بنایا گیا۔ علاوہ ازیں ایک ورکشاپ کو بھی تباہ کر دیا گیا۔ یہ ورکشاپ بیلسٹک میزائلوں کی اسمبلنگ اور ڈرون طیاروں کو دھماکا خیز مواد سے لیس کرنے کے واسطے استعمال ہوتا تھا۔

اتحادی افواج کے لڑاکا طیاروں نے ایک سے زیادہ علاقوں میں حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں اور عناصر کو نشانہ بنایا۔ اس دوران مارب کے محاذ پر حوثیوں کے عناصر اور ساز و سامان کے علاوہ غیر ملکی ماہرین کو بھی نشانہ بنایا گیا جو وہاں فضائی دفاعی نظام چلانے پر کام کر رہے تھے۔ اسی طرح اتحادی افواج نے صنعاء میں گولہ بارود سے بھرے ڈرون طیاروں کے گوداموں اور عمران اور الحدیدہ میں حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر بھی شدید حملے کیے۔

لڑائی کے محاذوں پر یمنی فوج اور یمنی قبائل کو سپورٹ کرنے کے لیے اتحادی طیاروں نے مارب، صنعاء، تعز، الحدیدہ اور عمران میں کئی محاذوں پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھا۔

یمنی فوج نے تعز صوبے کے جنوب میں نئے ٹھکانے آزاد کرانے کا اعلان کیا۔

عرب اتحاد کے ایک بیان میں واضح کیا گیا کہ حوثی ملیشیا کے خلاف تمام عسکری کارروائیاں بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں