یومِ پاکستان کے موقع پر سعودی قیادت کے تہنیتی پیغامات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے "یومِ پاکستان" (23 مارچ) کے موقع پر صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو خصوصی تہنیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

پیر کے روز ارسال کیے گئے پیغام میں شاہ سلمان نے صدرِ مملکت اور برادر ملک پاکستان کی حکومت اور عوام کے لیے صحت، مسرت اور ترقی کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اسی طرح سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے بھی اس خصوصی موقع پر صدر پاکستان کے نام اپنا تہنیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

بن سلمان نے دل کی گہرائیوں سے نیک تمناؤں کے ساتھ اس امید کا اظہار کیا ہے کہ برادر ملک پاکستان کی حکومت اور عوام ترقی کی مزید منازل طے کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں