متحدہ عرب امارات نے یمن میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب کی طرف سے پیش کردہ امن منصوبے کا خیر مقدم کیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ الشیخ عبداللہ بن زاید آل نھیان نے سوموار کے روز ایک بیان میں کہا کہ برادر ملک سعودی عرب کی وزارت خارجہ کا یمن میں جنگ بندی سے متعلق اعلان یمن بحران کے حل کے لیے ہونے والی سیاسی کوششوں کو آگے بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا۔
الشیخ عبداللہ بن زاید نے کہا کہ متحدہ عرب امارات یمن میں قیام امن کے لیے سعودی عرب کے اقدام میں مکمل طور پر الریاض کے ساتھ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی طرف سے جنگ بندی کا اعلان تنازع کے سیاسی حل کا بہترین اور قیمتی موقع ہے۔

انہوں نے عالمی برادری پر بھی زور دیا کہ وہ سعودی عرب کے یمن میں جنگ بندی سے متعلق اعلان کے بعد تمام فریقین کو اس پرعمل درآمد کے لیے تیار کریں۔
اماراتی وزیر خارجہ نے یمن میں نئی حکومت کے قیام کے لیے سعودی عرب کی کاوشوں اور الریاض معاہدے پر عمل درآمد کرانے کی کوششوں کو بھی سراہا۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے یمن میں قیام امن کو ایک اور موقع دیتے ہوئے مملکت کی طرف سے جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا۔ سعودی وزیر خارجہ نے اس موقعے پر یمن کے بحران کے سیاسی حل کے لیے ایک امن فارمولہ بھی پیش کیا جسے امریکا اور اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کی طرف سے سراہا گیا ہے۔
-
یمن کے حوالے سے مشترکہ بیانات سعودی عرب اور امارات کی تزویراتی شراکت کی دلیل ہیں : قرقاش
متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش کا کہنا ہے کہ یمن کی صورت حال کے حوالے سے سعودی عرب اور امارات کے مشترکہ پیغامات ،،، دونوں ... مشرق وسطی -
حوثیوں نے جنگ بندی کی پاسداری نہیں کی: یمن، سعودی عرب اور امارات
یمنی حکومت، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے عالمی سلامتی کونسل کو بھیجے گئے ایک خط میں حوثی ملیشیا پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ الحدیدہ میں فائر بندی ... مشرق وسطی -
یمن کی امداد کے حوالے سے سعودی عرب اور امارات کی پاسداری تاریخی ہے: قرقاش
متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے باور کرایا ہے کہ سعودی عرب اور امارات کا یمن اور اس کے عوام کے لیے امداد کی فراہمی پر ... مشرق وسطی